وکرم مصری 8 سے 10 اپریل تک امریکہ کا دورہ کریں گے۔
نئی دہلی، 7 اپریل (ہ س)۔ خارجہ سکریٹری وکرم مصری 8 سے 10 اپریل تک امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ نے منگل کو کہا، یہ دورہ ہندوستان-امریکہ دو طرفہ تعلقات کے تمام اہم پہلووں کا جائزہ لینے اور اہم شعبوں میں جاری تعاون کو آگے بڑھانے کا موقع
دورہ


نئی دہلی، 7 اپریل (ہ س)۔ خارجہ سکریٹری وکرم مصری 8 سے 10 اپریل تک امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ نے منگل کو کہا، یہ دورہ ہندوستان-امریکہ دو طرفہ تعلقات کے تمام اہم پہلووں کا جائزہ لینے اور اہم شعبوں میں جاری تعاون کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا۔ وزارت کے مطابق اس دورے کے دوران سیکرٹری خارجہ امریکی انتظامیہ کے سینئر حکام کے ساتھ تجارت، دفاع، سائنس اور ٹیکنالوجی کے علاوہ باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت سمیت متعدد امور پر بات چیت کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ دورہ وزیر خارجہ کے اسی سال فروری میں واشنگٹن ڈی سی کے دورے کے بعد ہورہا ہے اور یہ دونوں فریقوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande