
نئی دہلی، 06 اپریل (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آج اپنا یوم تاسیس منا رہی ہے۔ بی جے پی اور پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر برائے امور داخلہ اورامداد باہمی امت شاہ نے پارٹی کے یوم تاسیس پر کارکنوں اور ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ بی جے پی نے ایکس پر لکھا، ”ملک مقدم ، انتودیہ کا عزم اور خدمت ہی تنظیم کے بنیادی اصول پر چلنے والی دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت، بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوم تاسیس پر تمام کارکنوں اور ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔“
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مزید لکھا”ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی اور پنڈت دین دیال اپادھیائے کی قوم پرست سوچ اور نظریاتی ترغیب سے پیدا ہونے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی بنیاد محض ایک سیاسی واقعہ نہیں تھا، بلکہ ملک کی تعمیر نو کا عہد تھا۔آخری شخص کی فلاح کے بنیادی جذبے کے ساتھ شروع ہوئی بی جے پی نے مودی جی کی قیادت میں 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس' کے اصول کو حقیقت میں تبدیل کیا ہے۔“
انہوں نے لکھا، ”بی جے پی نے جمہوریت کی جڑیں مضبوط کرنے کے ساتھ ملک کو خوشامد کی سیاست سے آزاداور اچھی حکمرانی اور شفافیت کو قائم کرنے کا کام کیا ہے۔ آج بی جے پی صرف ایک پارٹی نہیں ہے، بلکہ 140 کروڑ ہم وطنوں کے خوابوں اور امنگوں کی نمائندہ بن چکی ہے۔“
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد