بارامتی ضمنی انتخاب، کانگریس امیدوار آکاش مورے نے دستبرداری کے لیے رکھی شرط
پونے، 6 اپریل (ہ س)۔ بارامتی اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب میں کانگریس کے امیدوار آکاش مورے نے اپنی امیدواری واپس لینے کے لیے شرط عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اجیت پوار کے طیارہ حادثے کے معاملے میں مقدمہ درج کیا جائے تو وہ انتخاب سے دستبردارہوجائیں
Politics Baramati Congress Condition


پونے، 6 اپریل (ہ س)۔ بارامتی اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب میں کانگریس کے امیدوار آکاش مورے نے اپنی امیدواری واپس لینے کے لیے شرط عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اجیت پوار کے طیارہ حادثے کے معاملے میں مقدمہ درج کیا جائے تو وہ انتخاب سے دستبردارہوجائیں گے، جس سے سیاسی صورتحال میں نیا موڑ آگیا ہے۔یہ ضمنی انتخاب سابق نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارکے انتقال کے بعد ہورہا ہے، جس کے لیے مہایوتی اتحاد کی جانب سے نائب وزیراعلیٰ سنیترا پوار کو امیدوار بنایا گیا ہے اور اتحاد مسلسل اس انتخاب کو بلامقابلہ کرانے کی اپیل کررہا ہے۔تاہم سنیترا پوارکی درخواست کے باوجود کانگریس نے اپنا امیدوارمیدان میں اتاردیا ہے۔ کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے پانچ امیدواروں میں سے آکاش مورے کے نام کی منظوری دی، جس کے بعد ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال نے ان کے نام کا اعلان کیا۔اب تک بارامتی ضمنی انتخاب کے لیے 19 امیدوار اپنے نامزدگی فارم داخل کر چکے ہیں، جبکہ پیر کے روز سنیترا پوار اور آکاش مورے دونوں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ آکاش مورے نے کہا کہ وہ یہ انتخاب جمہوریت کے تحفظ کے لیے لڑ رہے ہیں اور ان کا اصل مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجیت پوار کے طیارہ حادثے کی مکمل جانچ بھی ایک اہم مسئلہ ہے اور اسی کو اجاگر کرنے کے لیے وہ میدان میں ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر اس حادثے کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا جاتا ہے تو وہ اپنی امیدواری واپس لینے پر غور کریں گے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande