بہار کے نالندہ میں این آئی اے ۔ اے ٹی ایس کی مشترکہ چھاپہ ماری
بہار کے نالندہ میں این آئی اے ۔ اے ٹی ایس کی مشترکہ چھاپہ ماریپٹنہ، 6 اپریل (ہ س)۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) کی ٹیموں نے پیر کی صبح 4 بجے بہار کے نالندہ ضلع کے لہری تھانہ علاقہ کے تحت لہری محلہ
بہار کے نالندہ میںاین آئی اے ۔ اے ٹی ایس کی مشترکہ چھاپہ ماری


بہار کے نالندہ میں این آئی اے ۔ اے ٹی ایس کی مشترکہ چھاپہ ماریپٹنہ، 6 اپریل (ہ س)۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) کی ٹیموں نے پیر کی صبح 4 بجے بہار کے نالندہ ضلع کے لہری تھانہ علاقہ کے تحت لہری محلہ میں بندوق کی دکان اور زیورات کی دکان سمیت 10 مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔ یہ کارروائی ابھی بھی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق، یہ چھاپہ ماری اسلحہ اسمگل گروہ کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے مارے جا رہے ہیں۔ ضلع میں ’پی کے گن ہاؤس‘ سمیت کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ دکان کے اندر رکھے گئے اسلحے کے نمبر اور اسٹاک کو ملایا جا رہا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم لہری تھانہ علاقہ میں رام پرویش کمار کے پی کے گن ہاؤس، چکسورا تھانہ علاقہ کے تحت مرزا پور گاؤں اور ہلسا تھانہ علاقہ کے تحت رام مورتی نگر میں بیک وقت چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ چھاپہ ماری میں تقریباً 100 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ حالانکہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر مقامی تھانہ کو چھاپہ ماری کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ اس پورے چھاپہ ماری کے حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں اور حکام اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ لہری تھانہ انچارج رنجیت کمار رجک نے بتایا کہ انہیں سینئر افسران کی جانب سے ایک خط موصول ہوا، جس کی بنیاد پر ان کے تھانہ کے دو پولیس افسران کو چھاپہ ماری میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں چھاپہ ماری کی قیادت یا وجوہات کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande