
اندور، 6 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے اندور میں اتوار کی دیر رات دلہن لے کر واپس آ رہی باراتیوں سے بھری کار (کوالس )کو ایک ٹرک نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ دیوگوراڑیا روڈ پر پیش آئے اس حادثہ میں چار نوجوان ہلاک اور پانچ دیگر شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق، کار میں 11 افراد سوار تھے جو شادی کی تقریب کے بعد آشٹا سے اندور واپس آ رہے تھے۔ اتوار کی دیر شب 2:30 بجے کے قریب، دیوگوراڑیا میں ٹریچنگ گراو¿نڈ کے قریب کار کے اچانک بریک لگنے کے بعد پیچھے سے آ رہے ٹرک نے ٹکرمار دی ۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی۔ اس حادثے میں عرفان (24)، عارض (20) اور فرحان (19) موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ افراد (23) زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پانچ دیگر شدید زخمی ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔
مقامی لوگوں اور لواحقین کا کہنا ہے کہ ٹرک بھوسے سے لدا ہوا تھا اور تیز رفتاری سے جا رہا تھا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی نے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کے دوران اچانک بریک لگائی۔ پولیس واقعے کی تمام پہلوو¿ں سے تفتیش کر رہی ہے۔
جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی، لوگوں نے مدد کی
حادثے کے فوری بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ آس پاس موجود لوگوں نے بغیر کسی تاخیر کے امدادی کام شروع کیا اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ تمام زخمی ایم وائی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ واقعے کے بعد مشتعل اہل خانہ اور اہل علاقہ نے سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا۔ کچھ لوگوں نے ٹرک کو آگ لگانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے موقع پر کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی۔
اطلاع ملنے پر تھانہ خدیل پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔ سمجھانے کے بعد ٹریفک بحال کر دی گئی۔ اے ایس پی روپیش دویدی نے کہا کہ ٹرک ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور معاملے کی تفصیلی جانچ کی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ایم وائی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
کئی خاندانوں پر ٹوٹا غموں کا پہاڑ، علاقہ سوگوار
بتایا جاتا ہے کہ تمام لوگ ایک ہی علاقے کے رہنے والے تھے اور آشٹا سے شادی کی بارات لے کر واپس آ رہے تھے۔ اس سانحہ نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین لیں اور پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد