
نئی دہلی، 3 اپریل (ہ س) ۔
امریکہ کی ٹاپ سیڈ اور دفاعی چمپئن جیسیکا پیگولا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے ایلیسابیٹا کوچیاریٹو کو شکست دے کر چارلسٹن اوپن 2026 کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ پیگولا نے یہ میچ 1-6، 6-1، 7-6 (7/1) سے جیت لیا۔ یہ ایک سنسنی خیز میچ تھا، جس میں اسے فائنل سیٹ کے ٹائی بریک تک لڑنا پڑا۔
عالمی نمبر 5 ٹینس کھلاڑی جیسیکا پیگولا نے یہ فتح قازقستان کی یولیا پوتنتسیوا کو تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے میچ میں شکست دینے کے ایک روز بعد حاصل کی۔ یہ جیت ان کے لیے خاص تھی کیونکہ ایلیسابیٹا کوچیاریٹو نے گزشتہ سال ومبلڈن میں بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔
مقابلے کے آغاز میں ایلیسا بیٹا کوچیا ریٹو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا سیٹ آسانی سے جیت لیا۔ پیگولا کی سروس کمزور تھی، اس نے پہلے سیٹ میں اپنے پہلے سروس پوائنٹس کا صرف 25 فیصد جیتا تھا۔ میچ کے بعد انہوں نے اپنی کارکردگی سے مایوسی کا اظہار کیا۔
تاہم جیسکا پیگولا نے دوسرے سیٹ میں زبردست واپسی کی اور میچ برابر کر دیا۔ تیسرا سیٹ اتار چڑھاو¿ کا شکار تھا، ایک موقع پر 1-4 سے پیچھے چل رہی تھیں ، لیکن اس نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اسکور کو 4-4 سے برابر کر دیا اور میچ کو ٹائی بریک تک پہنچا دیا۔
جیسکا پیگولا نے فیصلہ کن ٹائی بریک میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایلیسا بیٹا کوچیا ریٹو کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میچ جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی اس نے گزشتہ سال کی شکست کا بدلہ لے لیا۔
جیسیکا پیگولا اب کوارٹر فائنل میں روس کی ڈیانا شنائیڈر سے ٹکرائیں گی جنہوں نے کینیڈا کی لیلہ فرنینڈز کو 6-3، 6-0 سے شکست دی۔
سوئٹزرلینڈ کی تھرڈ سیڈ بیلنڈا بینسک بھی اگلے راو¿نڈ میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے جمہوریہ چیک کی سارہ بیلک کو 7-6 (7/4)، 6-2 سے شکست دی۔ اس کا اگلا مقابلہ امریکی میڈیسن کیز سے ہوگا جنہوں نے ہنگری کی اینا بونڈر کو 6-2، 7-5 سے شکست دی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ