جیمز روڈریگز اسپتال میں داخل، فیفا ورلڈ کپ 2026 سے پہلے کولمبیا کو بڑا جھٹکا
جیمز روڈریگز اسپتال میں داخل، فیفا ورلڈ کپ 2026 سے پہلے کولمبیا کو بڑا جھٹکا نئی دہلی، 03 اپریل (ہ س)۔ کولمبیا کے کپتان جیمز روڈریگز کو فیفا ورلڈ کپ 2026 سے کچھ ماہ قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جس سے ان کے کھیلنے کے حوالے سے ان کے مداحوں کے د
کولمبیا کے کپتان جیمز روڈریگز


جیمز روڈریگز اسپتال میں داخل، فیفا ورلڈ کپ 2026 سے پہلے کولمبیا کو بڑا جھٹکا

نئی دہلی، 03 اپریل (ہ س)۔ کولمبیا کے کپتان جیمز روڈریگز کو فیفا ورلڈ کپ 2026 سے کچھ ماہ قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جس سے ان کے کھیلنے کے حوالے سے ان کے مداحوں کے درمیان تشویش بڑھ گئی ہے۔ روڈریگز نے حال ہی میں کولمبیا کی قومی فٹ بال ٹیم کے لیے فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم کے خلاف کھیلے گئے ایک فرینڈلی میچ میں حصہ لیا تھا۔ اس مقابلے میں کولمبیا کو 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور روڈریگز نے تقریباً ایک گھنٹے تک میدان پر وقت گزارا۔

میچ کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی، جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ کولمبیا فٹ بال فیڈریشن نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا، ’فرانس کے خلاف میچ کے اگلے دن کھلاڑی کو شدید ڈی ہائیڈریشن کا مسئلہ ہوا، جس کی وجہ سے گزشتہ 72 گھنٹوں سے انہیں اسپتال میں رکھ کر نگرانی اور ریکوری کرائی جا رہی ہے۔‘

فی الحال ایسا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ان کی شرکت پر خطرہ ہے۔ فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ یہ مسئلہ کھیل سے جڑا ہوا نہیں ہے۔ فیڈریشن کے مطابق، ’’مینیسوٹا کے ایک میڈیکل سینٹر سے ملنے والی معلومات کے مطابق مڈ فیلڈر ایک غیر-کھیل سے متعلق طبی صورتحال کی وجہ سے ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ یہ صورتحال نہ تو پٹھوں سے جڑی ہے اور نہ ہی ان کے فٹ بال کیریئر سے۔‘‘

جیمز روڈریگز کولمبیا کے سب سے تجربہ کار اور بااثر کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے فیفا ورلڈ کپ 2014 میں گولڈن بوٹ جیت کر پوری دنیا میں شناخت قائم کی تھی۔

اب تک وہ کولمبیا کے لیے 31 گول اور 41 اسسٹ کر چکے ہیں اور 2024 میں ٹیم کو کوپا امریکہ 2024 کے فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے اور امید ہے کہ وہ جلد ہی میدان پر واپسی کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande