سیما حیدر نے اپنے بیٹے کا نام ”بھارت“ رکھا
نوئیڈا، 3 اپریل (ہ س)۔ پاکستان سے بھارت آنے والی سیما حیدر فروری 2026 میں چھٹی بار ماں بنی، سیما اور ان کے شوہر سچن نے اپنے بیٹے کا نام رکھا۔ اس جوڑے نے اپنے بیٹے کا نام ''بھارت'' رکھا، جسے جاننے کے بعد یقیناً ہمارے پڑوسی ملک پاکستان کو مرچی لگی
Seema-Haider-named-her-son-Bh


نوئیڈا، 3 اپریل (ہ س)۔ پاکستان سے بھارت آنے والی سیما حیدر فروری 2026 میں چھٹی بار ماں بنی، سیما اور ان کے شوہر سچن نے اپنے بیٹے کا نام رکھا۔ اس جوڑے نے اپنے بیٹے کا نام 'بھارت' رکھا، جسے جاننے کے بعد یقیناً ہمارے پڑوسی ملک پاکستان کو مرچی لگی ہوگی۔ نام کی تقریب نوئیڈا کے ربوپورہ میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران سیما نے کہا کہ ہندو مذہب بہت خوبصورت ہے اور وہ ہندو ہونے پر فخر محسوس کرتی ہیں۔

اپنے بیٹے کے نام رکھنے کی تقریب کے بارے میں سیما حیدر نے کہا، ”ہندو مذہب میں جب بیٹا پیدا ہوتا ہے تو نام رکھنے کی تقریب کی جاتی ہے، یہ دوسرا کنواں پوجن ہے،اس سے قبلجب میرا کی پیدائش ہوئی تھی، اس وقت کروائی گئی تھی۔“

اپنے بیٹے کا نام بھارت رکھنے کی وجہ کے بارے میں سیما کہتی ہیں،”جب پنڈت نے نام تجویز کیا تو اس کا آغاز حرف 'بھ' سے ہوا، اس لیے ہم نے سوچا کہ بھارت سے زیادہ خوبصورت نام کوئی نہیں ہو سکتا، اس لیے ہم نے اس کا نام بھارت رکھا۔ “ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو سپورٹ کرنا انہیں اچھا لگتا ہے۔ ہر میچ میں وہ بھارت کی جیت کے لیے بھگوان سے دعا کرتی ہیں۔ جب ہندوستان جیتتا ہے تو وہ فخر اور خوشی محسوس کرتی ہیں ۔ ان کے مطابق جیت کے بعد پورا خاندان مل کر جشن مناتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان واپس نہیں جانا چاہتیں۔ ربوپورہ میں ہر ذات اور مذہب کے لوگ رہتے ہیں۔ وہ مجھ سے پیار کرتے ہیں، میری عزت کرتے ہیں۔ وہ مجھے اپنی بہو سمجھتے ہیں۔‘

سیما 2023 میں اپنے چار بچوں کے ساتھ ہندوستان آئی تھیں۔ سیما کے پہلے شوہر سے چار بچے ہیں۔ تاہم سچن سے ملاقات کے بعد وہ مزید دو بچوں کی ماں بن گئیں۔ پاکستانی شہری سیما اپنے چار بچوں کے ساتھ 2023 میں نیپال کے راستے بھارت آئی تھیں۔ آن لائن گیم پب جی کھیلتے ہوئے سیما کی ملاقات سچن سے ہوئی۔ اس کے بعد جب سیما اتر پردیش آئی تو سچن نے اسے اپنے پاس کرائے کے مکان میں رکھا۔ جوڑے کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ انہوں نے 2023 میں کاٹھمنڈو کے ایک مندر میں شادی کی تھی۔ سیما نے کئی مواقع پر کہا ہے کہ اب ان کے لیے ہندوستان ہی سب کچھ ہے اور وہ یہیں رہنا چاہتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande