رائے پور: خواتین سے فحش باتیں کرنے کے الزام میں شہر قاضی کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا
رائے پور، 03 اپریل (ہ س)۔خواتین کو رات دیر گئے فون کرکے فحش گفتگو کرنے اور ان پر ناجائز دباو¿ ڈالنے کے الزام میں وقف بورڈ نے مدرسہ اصلاح المسلمین یتیم خانہ، بیجناتھ پارہ، رائے پور کے شہر قاضی عارف علی فاروقی کو برطرف کر دیا ہے۔ چھتیس گڑھ وقف بور
RAIPUR-CITY-QAZI-REMOVED-OBSCENE-CONVERsations-All


رائے پور، 03 اپریل (ہ س)۔خواتین کو رات دیر گئے فون کرکے فحش گفتگو کرنے اور ان پر ناجائز دباو¿ ڈالنے کے الزام میں وقف بورڈ نے مدرسہ اصلاح المسلمین یتیم خانہ، بیجناتھ پارہ، رائے پور کے شہر قاضی عارف علی فاروقی کو برطرف کر دیا ہے۔

چھتیس گڑھ وقف بورڈ کے چیئرمین سلیم راج نے بتایا کہ قاضی پر رات گئے خواتین کو فون کال کرکے فحش باتیں کرنے، دوستی کے لیے دباو¿ ڈالنے اور طلاق - حلالہ جیسی باتیں کرنے کے الزام عائد کئے گئے ہیں۔ خاتون کے اہل خانہ نے وقف بورڈ میں شکایت درج کرائی۔ ڈاکٹر سلیم راج نے ان اقدامات کو مسلم معاشرے کے لیے شرمناک قرار دیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ یہ فیصلہ علمائے کرام کی مشاورت سے متفقہ طور پر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی خواتین نے چھتیس گڑھ ریاستی وقف بورڈ میں شکایت درج کروائی تھی، جس میں الزام عائد کیاگیا تھا کہ قاضی انہیں رات گئے (1 بجے کے قریب) فون کرتے تھے، فحش تبصرے کرتے تھے اور دوستی کے لیے دباو¿ ڈالتے تھے۔ قاضی عورتوں کو طلاق کروانے کا لالچ دیتے تھے اور بعد میں انہیں حلالہکے عمل میں شامل ہونے کے لئے مجبور کرنے کی باتیں کرتے تھے۔ اس طرح کے رویے کی شکایات معاشرے کے رہنماوں تک پہنچیں اور علمائے دین نے اسے مذہت اور عہدے کے وقار کے لیے توہین آمیز سمجھا۔

معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے 31 مارچ 2026 کو رائے پور کے سرکردہ علمائے کرام اور ائمہ اکرام کا ایک ہنگامی اجلاس بلایا گیا جس میں معاشرے کی کئی سرکردہ شخصیات بشمول قاری عمران، عبدالرزاق، ظہیر رہبر، عباد علی اور اشرف علی نے شرکت کی۔ شکایت کے حقائق پر بحث کے بعد کارروائی کی گئی اور عارف علی فاروقی کو رائے پور سٹی قاضی کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ وقف بورڈ نے جمعرات کی شام دیر گئے اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا۔ ڈاکٹر سلیم راج کے مطابق قاضی کے خلاف شکایات کی چھان بین کی گئی اور بورڈ کے پاس ان کے خلاف ٹھوس شواہد اور سفارشات موجود تھیں، جن کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی۔

چھتیس گڑھ وقف بورڈ کے چیئرمین سلیم راج نے واضح کیا کہ شہر قاضی کا عہدہ ایک اہم مذہبی ذمہ داری ہے۔ اگر کوئی شخص جو قرآن اور اس کی آیات کے بارے میں بات کرتا ہے، وہ اس طرح کی فحش حرکتوں میں ملوث ہے تو اسے اس عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ اسلامی معاملات میں زیادہ مداخلت نہیں کرنا چاہتا، اس لیے شہر کے نامور علماءاور ائمہ کرام سے ملاقات کے بعد شہر قاضی کی ذمہ داری جلد کسی اہل فرد کو سونپی جائے گی۔

ان سنگین الزامات کے بارے میں رائے پور کے سابق شہر قاضی عارف علی فاروقی کی طرف سے کوئی سرکاری بیان یا براہ راست ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ رائے پور شہر قاضی عارف علی فاروقی کے معاملے میں پولیس ایف آئی آر درج کیے جانے کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande