
کاٹھمنڈو، 3 اپریل (ہ س) حکومت نے جنگ زدہ خلیجی ممالک میں پھنسے نیپالی شہریوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ ششیر کھنال کے ساتھ تال میل میں مختلف سرکاری اداروں کے درمیان بات چیت کے بعد خلیجی ممالک میں پھنسے نیپالی شہریوں کو واپس لانے کے لیے آج سے خصوصی پروازیں بھیجنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی اور سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر ان خطوں کے لیے باقاعدہ پروازیں 28 فروری سے معطل کر دی گئی تھیں۔ خلیجی ممالک میں جنگ چھڑجانے کے بعد نیپال کی حکومت نے وطن واپسی کے خواہشمند نیپالی شہریوں سے آن لائن درخواست دینے کی اپیل کی۔ اب تک تقریباً 70,000 نیپالی شہریوں نے وطن واپسی کے لیے آن لائن درخواست دی ہے۔ حکومت نیپال ایئر لائنز کے ذریعے تین دنوں میں چار پروازیں چلائے گی، جو 3 اپریل سے شروع ہو گی۔
وزارت خارجہ نے پروازوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 3 اپریل کوکاٹھمنڈو-دبئی 23:15 (مقامی وقت) پر پروازیں چلائی جائیں گی، 4 اپریل کو دبئی-کاٹھمنڈو 04:10 (مقامی وقت کے مطابق)، 5 اپریل کو کاٹھمنڈو-دمام صبح 08:30 بجے (مقامی وقت کے مطابق) 12:20 (مقامی وقت)۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی