اب نیپال میں تمام سرکاری اشتہارات صرف سرکاری میڈیا کے ذریعے ہی تقسیم کیے جائیں گے
کاٹھمانڈو، 3 اپریل (ہ س):۔ نیپال کی حکومت نے تینوں سطحوں (وفاقی، صوبائی اور مقامی) پر سرکاری اداروں کو تمام سرکاری اشتہارات اور معلومات کو خصوصی طور پر سرکاری میڈیا کے ذریعے شائع اور پھیلانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر اور وزراء کی کونسل نے
اب نیپال میں تمام سرکاری اشتہارات صرف سرکاری میڈیا کے ذریعے ہی تقسیم کیے جائیں گے


کاٹھمانڈو، 3 اپریل (ہ س):۔

نیپال کی حکومت نے تینوں سطحوں (وفاقی، صوبائی اور مقامی) پر سرکاری اداروں کو تمام سرکاری اشتہارات اور معلومات کو خصوصی طور پر سرکاری میڈیا کے ذریعے شائع اور پھیلانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر اور وزراء کی کونسل نے جمعہ کو تمام متعلقہ اداروں کو یہ سرکلر جاری کرتے ہوئے فیصلے کا اعلان کیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تمام عوامی اداروں کو اپنے اشتہارات صرف سرکاری اخبار گورکھ پتر ،دی رائزنگ نیپال،سرکاری ایف ایم ریڈیو نیپال اور سرکاری ٹی وی چینل نیپال ٹیلی ویژن جیسے سرکاری یا سرکاری ملکیت والے اشتہار کے ذرائع میں ہی دینا ہوگا ۔ اس کے علاوہ اشتہار کی ادائیگی کی رقم سے متعلق میڈیا ادارے کے آفیشیل بینک کھاتے میں ہی جمع کرنی ہوگی۔ اشتہاری نرخوں اور رعایتوں سے متعلق معاملات کو بھی متعلقہ سرکاری میڈیا سے منظور ہونا ضروری ہے۔

وزیر اعظم اور وزراء کی کونسل کے دفتر کے سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی اشتہارات کے بازار میں افراتفری کو روکنے کے لیے نافذ کی گئی ہے۔ سیکرٹریٹ کے مطابق زیادہ تر اشتہارات نام نہاد ’اے‘ کیٹیگری کے اخبارات میں شائع کیے جا رہے تھے، جو محض برائے نام ہیں اور عام لوگوں تک نہیں پہنچ پاتے، جس کے نتیجے میں ریاستی فنڈز کا غلط استعمال ہوتا ہے۔ سیکرٹریٹ نے کہا کہ اشتہاری ایجنسیاں مڈل مین کا کام کر رہی ہیں اور بڑے بڑے کمیشن لے رہی ہیں لیکن اس سے نہ حکومت کو فائدہ ہو رہا ہے اور نہ ہی میڈیا کو۔

اس حکومتی فیصلے کی پرائیویٹ سیکٹر میڈیا اور نیپال جرنلسٹس فیڈریشن سمیت مختلف تنظیموں نے مخالفت کی ہے۔ فیڈریشن نے اس فیصلے پر شدید تشویش، اختلاف اور اعتراض کا اظہار کرتے ہوئے اسے پریس سنسر شپ کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande