ایران نے اسرائیل کے تل ابیب اور ایلات پر میزائلوں کی بوچھاڑ کی
ایران نے اسرائیل کے تل ابیب اور ایلات پر میزائلوں کی بوچھاڑ کی تل ابیب/تہران، 03 اپریل (ہ س)۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے آج اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور دوسرے شہر ایلات پر تازہ فضائی حملہ کیا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے دعویٰ کیا
اسرائیل میں تباہی کا منظر۔ فائل فوٹو انٹرنیٹ میڈیا


ایران نے اسرائیل کے تل ابیب اور ایلات پر میزائلوں کی بوچھاڑ کی

تل ابیب/تہران، 03 اپریل (ہ س)۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے آج اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور دوسرے شہر ایلات پر تازہ فضائی حملہ کیا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تل ابیب اور ایلات پر حملہ کر کے اسرائیلی فوج اور فوجی صنعتی کمپنیوں کے اہم مراکز کو اڑا دیا ہے۔ اسرائیل نے تسلیم کیا ہے کہ ایران نے میزائلوں کی نئی لہر چھوڑی ہے۔

الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے تسلیم کیا ہے کہ ایران سے اسرائیلی علاقے کی جانب مزید میزائل داغے گئے ہیں۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ اس حملے کو روکنے کے لیے فضائی دفاعی نظام کام کر رہا ہے۔ ادھر، عراقی مسلح گروہ ’سرایا اولیاء الدم‘ کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے پانچ حملے کیے ہیں۔

اس دوران، عراق میں ’اسلامی مزاحمت‘ گروپ (ایران کے حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا گروپوں کا نیٹ ورک) نے کہا کہ اس کے جنگجووں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں عراق کے اندر اور پورے خطے میں امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے 23 حملے کیے ہیں۔ ایران کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ 28 فروری سے اب تک امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں 600 سے زائد اسکول اور تعلیمی مراکز متاثر ہوئے ہیں۔ کویت کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ میزائل اور ڈرون حملوں کا جواب دے رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande