
حیدرآباد، 3 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن 12 اپریل تک انٹرمیڈیٹ نتائج جاری کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پرچہ جات کی جانچ کا کام اختتامی مرحلہ پرہے اورتوقع ہے کہ 12 اپریل تک نتائج تیار ہوجائیں گے۔ وزیراعلی ریونت ریڈی کے ہاتھوں نتائج کا اجرا عمل میں آئے گا۔ انٹرکے 56 لاکھ جوابی پرچوں کی جانچ کے لئے 20 مراکز قائم کئے گئے ۔ توقع ہے کہ آئندہ دو دن میں پرچوں کی جانچ کا کام مکمل ہوجائے گی۔ 25 فروری تا 18 مارچ منعقدہ امتحانات میں جملہ 997075 امیدواروں نے رجسٹر کیا تھا۔ فرسٹ ایئر کے امیدواروں کی تعداد 489126 ہے جبکہ سکنڈ ایئر کے امیدوار507949 درج کئے گئے ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق