کلیان لکشمی اسکیم میں بے قاعدگیوں کی سی اے جی رپورٹ میں وضاحت
حیدرآباد، 3 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ قانون سازاسمبلی میں پیش کردہ کمپٹرولراینڈ آڈیٹرجنرل (سی اے جی) رپورٹ میں کلیان لکشمی اسکیم میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سی اے جی نے استفادہ کنندگان کے انتخاب کے سلسلہ میں پیش کردہ دستاویزات میں غلط اندراجا
کلیان لکشمی اسکیم میں بے قاعدگیوں کی سی اے جی رپورٹ میں وضاحت


حیدرآباد، 3 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ قانون سازاسمبلی میں پیش کردہ کمپٹرولراینڈ آڈیٹرجنرل (سی اے جی) رپورٹ میں کلیان لکشمی اسکیم میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سی اے جی نے استفادہ کنندگان کے انتخاب کے سلسلہ میں پیش کردہ دستاویزات میں غلط اندراجات کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کئی استفادہ کنندگان نے کے سی آر کٹ حاصل کیا اورڈیلیوری کے بعد کلیان لکشمی اسکیم کی رقم حاصل کی۔ کے سی آرکٹ کے حصول کے موقع پرشوہرکا نام درج کیاجاتا ہے ۔ سی اے جی رپورٹ کے مطابق 7314 کیسس میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کلیان لکشمی اسکیم کی درخواست میں جوتفصیلات درج کی گئیں وہ مختلف ہیں۔ کلیان لکشمی اورکے سی آرکٹ دونوں اسکیمات سے استفادہ کرنے والے خاندانوں میں بیشترکم عمرلڑکیاں پائی گئیں۔ سی اے جی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7314 کیسس میں اسکیم کے تحت 72.91 کروڑ کی ادائیگی درست نہیں ہے۔ کے سی آر کٹ اور کلیان لکشمی اسکیمات میں داخل کی گئی تفصیلات کے تقابلی جائزہ کا عہدیداروں کو اختیار نہیں جس کے نتیجہ میں اسکیم میں کئی بے قاعدگیاں پائی گئیں۔ چار ایسے امیدواروں کو 2.04 لاکھ روپئے ادا کئے گئے جن کی شادی کی تاریخ رقم کی منظوری کی تاریخ سے قبل کی ہے۔ قواعد کے مطابق شادی کے وقت لڑکی کی عمر 18 سال ہونی چاہئے لیکن دو ایسے معاملات منظر عام پر آئے جن میں 18 سال سے کم عمر امیدواروں کو رقم منظور کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande