جموں کے پہاڑی اضلاع میں برفانی تودے گرنے کا انتباہ جای۔
جموں, 03 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2500 میٹر سے زائد بلندی والے علاقوں میں کم شدت کے برفانی تودے گرنے کا امکان ہے۔ اتھارٹی کے مطابق یہ خطرہ
Avalanche


جموں, 03 اپریل (ہ س)۔

جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2500 میٹر سے زائد بلندی والے علاقوں میں کم شدت کے برفانی تودے گرنے کا امکان ہے۔

اتھارٹی کے مطابق یہ خطرہ ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ اور رام بن کے بالائی علاقوں میں موجود رہے گا۔ متعلقہ اضلاع کے عوام، خصوصاً پہاڑی علاقوں میں رہنے والوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، موسمی اپڈیٹس پر نظر رکھیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔بتا دیں کہ مذکورہ اضلاع میں جمعہ کی صبح سے ہی گرج چمک کے ساتھ بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے ۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande