علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایسوسی ایشن آف فزیولوجسٹس اینڈ فارماکولوجسٹس آف انڈیا کی دو روزہ کانفرنس 3اپریل سے
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایسوسی ایشن آف فزیولوجسٹس اینڈ فارماکولوجسٹس آف انڈیا کی دو روزہ کانفرنس 3اپریل سے علی گڑھ، 03 اپریل (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ فارماکولوجی اور شعبہ فزیا
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایسوسی ایشن آف فزیولوجسٹس اینڈ فارماکولوجسٹس آف انڈیا کی دو روزہ کانفرنس 3اپریل سے


علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایسوسی ایشن آف فزیولوجسٹس اینڈ فارماکولوجسٹس آف انڈیا کی دو روزہ کانفرنس 3اپریل سے

علی گڑھ، 03 اپریل (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ فارماکولوجی اور شعبہ فزیالوجی کے زیر اہتمام ایسوسی ایشن آف فزیولوجسٹس اینڈ فارماکولوجسٹس آف انڈیا، اترپردیش- اتراکھنڈ شاخ کی کانفرنس (یو پی یو کے-ایپی کون 2026)، 3 اور 4 اپریل کومنعقد کی جارہی ہے، جس کا مرکزی موضوع ’فزیالوجی اور فارماکولوجی کا امتزاج‘ ہے۔

یہ کانفرنس مضر ادویاتی اثرات (اے ڈی آر) کی رپورٹنگ کے 37 سال (2026–1989) کی تکمیل کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے اور اس کا مقصد طبی تحقیق اور کلینیکل پریکٹس میں بین شعبہ جاتی طریقہ عمل کو فروغ دینا ہے۔ دو روزہ پروگرام میں 37 ماہرین کے خطبات کے ساتھ چار پری کانفرنس ورکشاپ، اور 110 سے زائد پوسٹر اور اورل پرزنٹیشن ہوں گے جو آف لائن اور آن لائن دونوں طرز پر منعقد کئے جائیں گے۔

اس موقع پر پروفیسر ایم نصیرالدین بیسٹ پوسٹر ایوارڈ، پروفیسر کے سی سنگھل بیسٹ اورل ایوارڈ اور چار لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کئے جائیں گے۔ اس کانفرنس کو یو پی ایم سی کی جانب سے 6 سی ایم ای گھنٹوں کے مساوی تسلیم کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون، کانفرنس کی چیف سرپرست ہیں، جبکہ پروفیسر محمد خالد، ڈین فیکلٹی آف میڈیسن، اور پروفیسر انجم پرویز، پرنسپل و سی ایم ایس، جے این ایم سی سرپرست ہیں۔

یہ کانفرنس پروفیسر منیشا جندل (صدر، اے پی پی آئی، یو پی-یو کے)، پروفیسر محمد اسلم (آرگنائزنگ چیئرمین)، پروفیسر سید ضیاء الرحمن (آرگنائزنگ سکریٹری) اور ڈاکٹر تنوج ماتھر (جوائنٹ آرگنائزنگ سکریٹری) کی قیادت و رہنمائی میں منعقد ہورہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande