عرب لیگ کے سربراہ کی ایرانی حملوں کی مذمت،اقوامِ متحدہ سے مداخلت کی اپیل
نیویارک،03اپریل(ہ س)۔سیکریٹری جنرل عرب لیگ احمد ابو الغیط نے متعدد عرب ریاستوں کے خلاف جاری ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور ان کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حملوں میں شہری بنیادی ڈھانچے بشمول ایئرپورٹس،
عرب لیگ کے سربراہ کی ایرانی حملوں کی مذمت،اقوامِ متحدہ سے مداخلت کی اپیل


نیویارک،03اپریل(ہ س)۔سیکریٹری جنرل عرب لیگ احمد ابو الغیط نے متعدد عرب ریاستوں کے خلاف جاری ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور ان کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حملوں میں شہری بنیادی ڈھانچے بشمول ایئرپورٹس، بندرگاہوں، توانائی کی سہولیات اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں شہری ہلاکتیں اور وسیع پیمانے پر مادی تباہی ہوئی۔

ابو الغیط نے سلامتی کونسل سے تقاضہ کیا کہ وہ مارچ 2026 میں منظور کردہ قرارداد 2817 کی خلاف ورزی پر کارروائی کرے اور اس بات پر زور دیا کہ عرب ریاستوں نے مثبت ہمسائیگی کی پالیسی برقرار رکھی ہے۔ابو الغیط نے کہا کہ یہ ایرانی حملے کسی بہانے یا دعوے کے تحت قبول یا جائز قرار نہیں دیے جا سکتے۔عرب لیگ کے سربراہ نے ان ایرانی اقدامات کی بھی مذمت کی جو ان کے نزدیک آبنائے ہ±رمز اور باب المندب کے لیے خطرہ ہیں اور جہاز رانی کی آزادی کی خلاف ورزیوں اور اس میں خلل پیدار کرنے کے خلاف خبردار کیا۔

انہوں نے کہا، ہم ایران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تجارتی جہازوں کے خلاف تمام حملے فوراً بند کرے اور بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کنونشن برائے بحری حقوق کے مطابق قانونی راستے میں خلل پیدا کرنے یا جہاز رانی کی آزادی کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش سے باز رہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande