اجنتا غار میں شہد کی مکھیوں کا حملہ، 82 سیاح زخمی، دو ماہ میں چھٹا واقعہ
اجنتا غار میں شہد کی مکھیوں کا حملہ، 82 سیاح زخمی، دو ماہ میں چھٹا واقعہ اورنگ آباد ، 3 اپریل (ہ س)۔ عالمی ورثہ اجنتا غار کے مقام پر شہد کی مکھیوں کے حملے میں 82 سیاح زخمی ہو گئے، جبکہ گزشتہ دو ماہ کے دوران یہ چھٹا واقعہ ہے جس نے سیاحوں کی سلام
Accident Ajanta Bee Attack


اجنتا غار میں شہد کی مکھیوں کا حملہ، 82 سیاح زخمی، دو ماہ میں چھٹا واقعہ

اورنگ آباد ، 3 اپریل (ہ س)۔ عالمی ورثہ اجنتا غار کے مقام پر شہد کی مکھیوں کے حملے میں 82 سیاح زخمی ہو گئے، جبکہ گزشتہ دو ماہ کے دوران یہ چھٹا واقعہ ہے جس نے سیاحوں کی سلامتی سے متعلق خدشات کو دوبارہ بڑھا دیا ہے۔

موصولہ معلومات کے غار نمبر 10 کے قریب موجود چھتے سے مکھیوں نے اچانک حملہ کر دیا اور سیاحوں پر ٹوٹ پڑیں، جس کے بعد غار نمبر 4، 9 اور 26 کے سامنے موجود مکھیوں نے بھی حملہ کر دیا، جس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

زخمی سیاحوں کو فوری طور پر ہندوستانی آثار قدیمہ محکمہ کے دفتر میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ بعض کو مزید علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے فوری طور پر غار نمبر 2 اور 20 کے آگے سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق غار علاقے میں تقریباً 13 شہد کی مکھیوں کے چھتے موجود ہیں، جنہیں منتقل کرنے کا مطالبہ گزشتہ دو ماہ سے کیا جا رہا ہے، تاہم اب تک کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا، جس پر سیاحوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

سیاحوں اور مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بڑے حادثے سے پہلے انتظامیہ مستقل حل نکالے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande