بہار کے مشرقی چمپارن میں مشتبہ حالت میں اب تک تین لوگوں کی موت
پٹنہ/ موتیہاری، 3 اپریل (ہ س)۔بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے رگھوناتھ پور تھانہ علاقے کے بال گنگا گاؤں میں گذشتہ بدھ کی رات سے لیکر جمعہ کی صبح تک مشتبہ حالت میں کم سے کم 03 لوگو ں کی موت ہوگئی ہے۔ جبکہ 15لوگ زیر علاج ہیں۔ کئی مریضوں کی آنکھوں کی ر
بہار میں پھر زہریلی شراب کاقہر، موتیہاری میں لوگوں کے آنکھوں کی روشنی گئی،کئی  اسپتال میں داخل


پٹنہ/ موتیہاری، 3 اپریل (ہ س)۔بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے رگھوناتھ پور تھانہ علاقے کے بال گنگا گاؤں میں گذشتہ بدھ کی رات سے لیکر جمعہ کی صبح تک مشتبہ حالت میں کم سے کم 03 لوگو ں کی موت ہوگئی ہے۔ جبکہ 15لوگ زیر علاج ہیں۔ کئی مریضوں کی آنکھوں کی روشنی پر بھی اثر پڑا ہے۔ جمعہ کی صبح صدر اسپتال میں ایک معمر شخص کی موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت پرسونا دلت بستی کے رہنے والے پرکشن مانجھی (55) کے طور پر کی گئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ رات نجی کلینک میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی ۔ لواحقین کا دعویٰ ہے کہ موت شراب نوشی کی وجہ سے ہوئی ہے، تاہم پولیس اب بھی ہلاکتوں کو مشتبہ قرار دے کر تفتیش کر رہی ہے۔بدھ کے روز ایک نوجوان کی موت ہو گئی، جبکہ دوسرے مریض جمعرات کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مو ت ہوگئی ۔ جمعہ کی صبح سرکاری اسپتال میں زیر علاج ایک ادھیڑ عمر شخص کی بھی موت ہوگئی۔ سات افراد صدر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کئی لوگ دوسرے نجی اسپتالوں میں خفیہ طور پر علاج کروا رہے ہیں ۔ مریضوں کی کل تعداد 15 بتائی جاتی ہے۔ جمعرات کی دیر رات فوت ہونے والا نوجوان پرمود یادو (32) تھا، جو ترکولیہ تھانہ علاقہ کے شنکر سرایا پرسونا گاؤں کا دودھ تاجر تھا۔ اس کے اہل خانہ نے بتایا کہ اس کی موت زہریلی شراب پینے سے ہوئی ہے۔ رات پوسٹ مارٹم کے بعد پرمود یادو کی لاش ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی۔اس سے قبل جئے سنگھ پور فلوار ترکولیہ رہائشی ایک ای-رکشا ڈرائیور چندو کمار (22)کی موت ہو گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ کے سلسلے میں ایک چوکیدار کو معطل کر دیا گیا ہے۔ سات افراد اس وقت صدر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہیں سر درد اور بینائی ختم ہونے کی شکایت کے بعد داخل کرایاگیا تھا۔ پولیس رات بھر شراب اسمگلروں کے خلاف چھاپہ ماری کرتی رہی۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande