سمراٹ کابینہ کے دوسرے اجلاس کا اختتام ، 63 ایجنڈوں پر لگی مہر
پٹنہ،29اپریل(ہ س)۔ ریاستی وزراء کونسل کی آج وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی صدارت میں میٹنگ ہوئی۔ ایک گھنٹہ پندرہ منٹ تک جاری رہنے والے اجلاس میں کابینہ نے کل 63 ایجنڈے کی منظوری دی۔ چیف منسٹر الیکٹرسٹی کنزیومر اسسٹنس اسکیم کے تحت 23,165 کروڑ روپے کی
سمراٹ کابینہ کا دوسرا اجلاس اختتام، 63 ایجنڈوں پر لگی مہر


پٹنہ،29اپریل(ہ س)۔ ریاستی وزراء کونسل کی آج وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی صدارت میں میٹنگ ہوئی۔ ایک گھنٹہ پندرہ منٹ تک جاری رہنے والے اجلاس میں کابینہ نے کل 63 ایجنڈے کی منظوری دی۔ چیف منسٹر الیکٹرسٹی کنزیومر اسسٹنس اسکیم کے تحت 23,165 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی۔ سمراٹ کابینہ کی یہ دوسری میٹنگ تھی۔سنجے گاندھی پارک، پٹنہ کا نام بدل کر پٹنہ چڑیا گھر رکھنے کی منظوری دی گئی۔ سنجے گاندھی بائیولوجیکل پارک مینجمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ کمیٹی کا نام بھی پٹنہ زو مینجمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ کمیٹی رکھ دیا گیا۔بہار اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) موڈ کے تحت 90 کلومیٹر طویل بکسر-آرہ-منیر گنگا پتھ کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ بڈو پور سے دیگھواڑہ تک 50 کلو میٹر طویل گنگا پتھ کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ شیڈیولڈ کاسٹ اینڈ شیڈیولڈ ٹرائب ہاسٹل گرانٹ اسکیم کے تحت ہاسٹل گرانٹ کی رقم کو 1000 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ بہار میں 139 ہاسٹل ہیں جس میں 10500 طلباء اس سے مستفید ہوں گے۔سات نشچئے کے تمام ضلع اسکولوں اور ہر بلاک میں ایک منتخب ہائر سیکنڈری اسکول کو ماڈل اسکولوں کے طور پر تیار کرنے کے لیے 8 ارب روپے خرچ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔سات نشچئے 3 کے تحت سب کا سمان جیوان آسان کے تحت دیہی علاقوں میں سرکاری اراضی پر واقع موکش دھام، شمشان گھاٹ، قبرستان کے آپریشن، دیکھ بھال اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔محکمہ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی میں مختلف زمروں کی 63 آسامیاں، بھاگلپور، مظفر پور، بہار شریف اور گیا میں ٹریفک پولیس میں مختلف زمروں کی 485 آسامیاں، اور 20,937 آسامیوں میں سے 50 فیصد مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔سمراٹ کابینہ کی پہلی میٹنگ 22 اگست کو ہوئی تھی، جہاں 22 تجاویز کو منظوری دی گئی تھی، جس میں سون پور میں کاشی وشواناتھ مندر کی طرز پر ہری ہرناتھ مندر کوریڈور بنانے کا فیصلہ بھی شامل تھا۔وزراء کی کونسل نے پٹنہ، سون پور، چھپرا، مظفر پور، گیا، دربھنگہ، سیتامڑھی، سہرسہ، پورنیہ، بھاگلپور اور مونگیر میں 11 ٹاؤن شپ کے لیے زمین کی خرید و فروخت پر پابندی کو بھی منظوری دی۔اس مہینے کی 15 اپریل کو بی جے پی لیڈر سمراٹ چودھری نے نتیش کمار کی جگہ بہار کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا۔ جے ڈی یو کوٹہ سے تعلق رکھنے والے وجے کمار چودھری اور بیجندر پرساد یادو کو نائب وزرائے اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔ کابینہ میں وزیراعلیٰ سمیت صرف تین وزراء شامل ہیں۔ اس لیے آئندہ ماہ کابینہ میں توسیع متوقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande