مکہ مکرمہ میں حج قوانین کی خلاف ورزی پر چھ پاکستانی شہری گرفتار
مکہ (سعودی عرب)، 29 اپریل (ہ س)۔ مکہ کے داخلی راستوں پر تعینات سیکورٹی فورسز نے چھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر ہوئی ہے۔ سعودی عرب کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں رواں سال کے حج سے قبل قواعد کی خلاف ورزی پر گرفتار

arrمکہ (سعودی عرب)، 29 اپریل (ہ س)۔

مکہ کے داخلی راستوں پر تعینات سیکورٹی فورسز نے چھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر ہوئی ہے۔ سعودی عرب کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں رواں سال کے حج سے قبل قواعد کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ مکہ میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گرفتار شہریوں پر 20 افراد کو بغیر اجازت حج پر لے جانے کا الزام ہے۔

سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک سیکیورٹی نے سب پر زور دیا ہے کہ وہ حج کے لیے وضع کردہ قواعد و ضوابط پر عمل کریں اور عازمین حج کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کریں۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل نے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔

سعودی گزٹ اخبار اور پاکستان کے دنیا نیوز چینل کی رپورٹس کے مطابق ایک پاکستانی شہری کو حج پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ میں قیام کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پانچ دیگر افراد کو بغیر اجازت کے عازمین حج کی مدد کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

ان واقعات کے بعد سعودی عرب اور مکہ مکرمہ میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ موجودہ قوانین کے تحت صرف حج ویزہ رکھنے والوں کو ہی مکہ میں داخلے اور قیام کی اجازت ہے۔ 18 اپریل کے بعد سیاحوں یا دیگر عارضی ویزا رکھنے والوں کا داخلہ خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔ سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ حج پرمٹ قوانین کی خلاف ورزی پر 20,000 سے 100,000 سعودی ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ عمرہ ویزوں پر آنے والوں کو پہلے ہی 18 اپریل تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس ہدایت کی خلاف ورزی پر جرمانے، چھ ماہ قید اور ملک بدری ہو سکتی ہے۔ حکام نے بتایا کہ گرفتار افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مکہ، ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے کے لیے 911 پر کال کریں۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ حج انتظامی کمیٹیوں سے وابستہ افراد جنہوں نے ملزمان کی مدد کی انہیں بے نقاب کیا جائے گا اور جرمانہ کیا جائے گا، اور انہیں 10 سال تک ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande