دہلی میں صبح بدلا موسم، بادل آج اور کل چھائے رہ سکتے ہیں
نئی دہلی، 29 اپریل (ہ س)۔ قومی راجدھانی دہلی اور اس کے گرد و نواح میں آج صبح اچانک موسم بدل گیا۔ تیز ہوا چلی، آسمان پر بجلی چمکی اور کچھ دیر تک بارش ہوئی۔ اس سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی۔ نوئیڈا اور غازی آباد میں بھی خوشگوار موسم دیکھنے کو ملا۔ ند
ہندوستانی محکمہ موسمیات نے آج صبح سیٹلائٹ سے حاصل کردہ یہ تصویر جاری کی ہے۔


نئی دہلی، 29 اپریل (ہ س)۔ قومی راجدھانی دہلی اور اس کے گرد و نواح میں آج صبح اچانک موسم بدل گیا۔ تیز ہوا چلی، آسمان پر بجلی چمکی اور کچھ دیر تک بارش ہوئی۔ اس سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی۔ نوئیڈا اور غازی آباد میں بھی خوشگوار موسم دیکھنے کو ملا۔ ندوستانی ہمحکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اس سلسلے میں سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تصویر شیئر کی ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ آج آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور سکم کے کچھ حصوں میں بھاری بارش ہو سکتی ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق، آج اور کل دہلی-این سی آر میں بادل چھائے رہ سکتے ہیں، ہلکی بارش کے آثار ہیں۔ آندھی اور طوفان کی صورتحال بنی رہ سکتی ہے۔ ہفتے کے آخر تک موسم کے معمول پر آنے کا امکان ہے۔ دہلی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 اور کم سے کم 26 سے 28 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہ سکتا ہے۔ راجدھانی میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.2 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 28.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ چھتیس گڑھ، کرناٹک، جموں و کشمیر، لداخ، کیرالہ، مدھیہ پردیش اور ودربھ سمیت کئی ریاستوں میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا کے ساتھ گرج چمک اور بجلی گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آج مغربی بنگال کے کچھ علاقوں میں بھی بھاری بارش کا امکان ہے۔ ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری کے ساتھ آندھی اور طوفان آنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande