وزیر اعظم مودی آج سکم میں، شام کو اپنے پارلیمانی حلقہ وارنسی پہنچیں گے
نئی دہلی، 28 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا شمال مشرقی ریاست سکم کا دو روزہ دورہ آج مکمل ہو رہا ہے، جس کے بعد وہ شام کو اپنے پارلیمانی حلقہ وارنسی پہنچیں گے۔ سکم میں قیام کے دوران وزیر اعظم مودی گنگٹوک میں ’آرکیڈیریم‘ کا دورہ کریں گے اور ر
وزیر اعظم نریندر مودی، فائل فوٹو


نئی دہلی، 28 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا شمال مشرقی ریاست سکم کا دو روزہ دورہ آج مکمل ہو رہا ہے، جس کے بعد وہ شام کو اپنے پارلیمانی حلقہ وارنسی پہنچیں گے۔ سکم میں قیام کے دوران وزیر اعظم مودی گنگٹوک میں ’آرکیڈیریم‘ کا دورہ کریں گے اور ریاست کے قیام کے 50ویں سال کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ سکم کے لیے 4,000 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وارنسی پہنچنے پر وزیر اعظم تقریباً 6,350 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی سوغات دیں گے، جن میں وارنسی-اعظم گڑھ سڑک کی توسیع، کجاک پورہ اور کادی پور میں ریلوے اوور برج، اور بھگوان پور میں سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ وارنسی جنکشن-پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن کے درمیان تیسری اور چوتھی ریلوے لائن کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ پی ایم مودی بنارس سے پونے اور ایودھیا سے ممبئی کے لیے دو نئی ’امرت بھارت ایکسپریس‘ ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ وارنسی کے دورے کے دوسرے دن وہ شری کاشی وشوناتھ مندر میں درشن اور پوجا کے بعد ہردوئی روانہ ہوں گے، جہاں وہ تقریباً 36,230 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار شدہ 594 کلومیٹر طویل ’گنگا ایکسپریس وے‘ قوم کے نام وقف کریں گے۔ یہ ایکسپریس وے یوپی کے 12 اضلاع کو جوڑتے ہوئے میرٹھ اور پریاگ راج کے درمیان سفر کا وقت 12 گھنٹے سے گھٹا کر صرف 6 گھنٹے کر دے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande