
نئی دہلی، 27 اپریل (ہ س)۔
کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے بلے باز اور وکٹ کیپر انگکریش رگھوونشی کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 38ویں میچ میں لکھنو¿ سپر جائنٹس کے خلاف کارکردگی کے دوران تادیبی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
رگھوونشی پر ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی ملا ہے۔
یہ کارروائی آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی سطح 1 کی خلاف ورزی کے تحت کی گئی۔ رگھوونشی کو آرٹیکل 2.2 کا قصوروار پایا گیا، جو میچ کے دوران کرکٹ کے سامان، کپڑوں یا زمینی مواد کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔
یہ واقعہ اننگز کے پانچویں اوور میں پیش آیا، جب رگھوونشی کوآبسٹرکٹنگ دی فیلڈ کے سبب آو¿ٹ کر دیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے غصے سے اپنے بلے سے باو¿نڈری کشن کو مارا اور پھر جارحانہ انداز میں اپنا ہیلمٹ ڈگ آو¿ٹ کی طرف پھینک دیا۔
رگھووشی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کی طرف سے دی گئی سزا کو قبول کر لیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ