
کولکاتا کے خلاف سپر اوور میں ناکامی کے باوجود کوچ نے پورن کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بڑے کھلاڑیوں پر بھروسہ کرنا ضروری ہے۔
لکھنو¿، 27 اپریل (ہ س): انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں مسلسل پانچویں شکست کے بعد، لکھنو¿ سپر جائنٹس کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے نکولس پورن کو سپر اوور میں بھیجنے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں، پورن سپر اوور میں سنیل نارائن کا سامنا کرنے آئے لیکن پہلی ہی گیند پر آو¿ٹ ہوگئے۔
لینگر نے میچ کے بعد کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ سنیل نارائن بولنگ کریں گے۔ پورن نے دنیا میں سب سے زیادہ بار ان کا سامنا کیا ہے، اس لیے ہم نے محسوس کیا کہ وہ بہترین آپشن ہیں۔ اگرچہ وہ ابھی فارم سے باہر ہیں، ہمیں بڑے کھلاڑیوں پر انحصار کرنا ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ پورن اعتماد کی کمی کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل محنت کر رہا ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ عظیم کھلاڑی بھی انسان ہوتے ہیں۔ اعتماد کارکردگی سے آتا ہے۔
لینگر نے شکست کا ذمہ دار پچ کی سمجھ کی کمی کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کالی مٹی سست تھی اور گیند بہت زیادہ گھومتی تھی لیکن ٹیم اس کے مطابق ڈھالنے میں ناکام رہی۔
فاسٹ بولر محسن خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ لینگر نے ان کی بہت تعریف کی اور کہا کہ وہ جلد ہی ہندوستان کے لیے کھیل سکتے ہیں۔
محمدسمیع اور پرنس یادوکی کارکردگی کو بھی سراہا گیا لیکن آخری دو اوورمیں بہت زیادہ رن دینا ٹیم کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔
لکھنو¿ کی ٹیم مسلسل شکستوں کی وجہ سے دباو¿ میں ہے۔ ٹیم انتظامیہ کا ماننا ہے کہ جیت کے راستے پر واپسی کنڈیشنز سے بہتر موافقت سے ہی ممکن ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی