
نئی دہلی، 27 اپریل ( ہ س)۔ڈنمارک میںجاری تھامس اینڈ اوبر کپ 2026 میں ہندوستانی مردوں کی بیڈمنٹن ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف اپنے گروپ مرحلے کے میچ میں 3-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے ۔ ساتوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے ہندوستان کو فیصلہ کن سبقت دلائی۔
ڈبلز مقابلے میں ساتوک-چراغ کی جوڑی نے آسٹریلیا کے رزقی ہدایت اور جیک یو کی جوڑی کو 38 منٹ میں 21-14، 21-16 سے شکست دی۔ یہمقابلہ اس ٹائی کا طویل ترین میچ بھی رہا۔
اس سے قبل ایشین چیمپئن شپ کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے آیوش شیٹی نے اپنے سنگلز میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شریہ دھانڈ کو صرف 26 منٹ میں 21-8، 21-6 سے شکست دے دی۔
پہلے میچ میں لکشیہ سین نے افرائیم اسٹیفن سیم کے خلاف سیدھے گیمز میں 21-14، 21-16 سے جیت کر ہندوستان کو شاندار آغاز فراہم کیا۔
فی الحال، چوتھے مقابلے میں پرنے کا مقابلہ رشی ہونڈا بوپتھی سے ہے۔
اس سے قبل ہندوستان نے اپنی مہم کا آغاز کینیڈا کے خلاف 4-1 سے جیت کے ساتھ کیا تھا جس میں لکشیہ سین کو وکٹر لائی کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔وہیں، اوبر کپ میں ہندوستانی خواتین کی ٹیم آج چین سے ٹکرائے گی، جسے ایک اہم میچ مانا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد