وزارت ریلوے نے 30 ہزار آسامیاں ختم کرنے کی خبروں کی تردید کی
نئی دہلی، 27 اپریل (ہ س)۔ ریلوے کی وزارت نے ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ ریلوے 30ہزار عہدوں کو ختم کر رہا ہے۔ وزارت نے واضح کیا کہ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے اور حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ وزارت ریلوے کے مطابق، ”مین پاور ریشنلائزیشن “ا
Indian Railways


نئی دہلی، 27 اپریل (ہ س)۔ ریلوے کی وزارت نے ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ ریلوے 30ہزار عہدوں کو ختم کر رہا ہے۔ وزارت نے واضح کیا کہ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے اور حقائق پر مبنی نہیں ہے۔

وزارت ریلوے کے مطابق، ”مین پاور ریشنلائزیشن “ایک معمول کا انتظامی عمل ہے جس کا مقصد ان عہدوں کی دوبارہ تقسیم کرنا ہے جو وقت کے ساتھ غیر متعلقہ ہو چکے ہیں۔ ان عہدوں کو ختم نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ آپریشنل اور حفاظتی لحاظ سے اہم شعبوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

وزارت نے کہا کہ اس عمل کا بنیادی مقصد انسانی وسائل کے بہتر استعمال کو یقینی بنانا اور کارکردگی میں اضافہ کرنا ہے۔ ریلوے کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک اور بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر عملے کی تعیناتی کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔

وزارت ریلوے نے یہ بھی واضح کیا کہ مالی سال 2025-26 کے لیے سکیورٹی کے زمرے میں ہزاروں نئے عہدے تخلیق کئےگئے ہیں۔ اس لیے کل منظور شدہ عہدوں میں کوئی خالص کمی نہیں ہوئی ہے۔

وزارت ریلوے کے مطابق، اس طرح کے تنظیم نو کے اقدامات سے آپریشنز کو بہتر بنانے، حفاظتی معیارات کو مضبوط بنانے اور خدمات کے معیار کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande