
نئی دہلی، 27 اپریل (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے وزیر اعظم کے بچوں کے قومی ایوارڈز (پی ایم آر بی پی) 2026 کے لیے رجسٹریشن شروع کر دیا ہے۔ نامزدگیوں کو جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2026 ہے۔ پیر کو جاری ایک بیان میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے اعلان کیا کہ یہ ملک بھر میں بچوں کی غیر معمولی کامیابیوں کے اعتراف میں ہر سال پیش کیا جانے والا قومی سطح کا باوقار ایوارڈ ہے۔ یہ ایوارڈ ایسے بچوں کو دیا جاتا ہے جو بہادری، کھیل، سماجی خدمت، سائنس اور ٹیکنالوجی، ماحولیات اور فن و ثقافت کے شعبوں میں قومی سطح پرشناخت قائم کرتے ہیں۔
بیان کے مطابق، 31 جولائی 2026 تک ملک میں رہنے والا کوئی بھی ہندوستانی شہری — جس کی عمر 5 سے 18 سال کے درمیان ہے — ان ایوارڈز کے لیے اہل ہے۔
نامزدگیوں کو خصوصی طور پر https://awards.gov.in پر نیشنل ایوارڈ پورٹل کے ذریعے قبول کیا جائے گا۔ ایوارڈز کے لیے خود نامزدگی اور سفارشات دونوں پر غور کیا جائے گا۔ آن لائن درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی ہے۔ مزید معلومات کے لیے نیشنل ایوارڈ پورٹل سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد