بنگال انتخابات کے آخری مرحلے میں وزیر اعظم کا جذباتی خط: خوف بہت ہوا، اب اعتمادچاہئے، اب بی جے پی چاہئے
نئی دہلی، 27 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کی مہم کے اختتام سے قبل مغربی بنگال کے عوام کے نام ایک جذباتی کھلا خط جاری کیا ہے۔ خط میں، انہوں نے وکست بنگال کے اپنے وژن کو دہرایا، جس میں تبدیلی، ترقی
Modi-Bengal-Poll-Campaign-Lett


نئی دہلی، 27 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کی مہم کے اختتام سے قبل مغربی بنگال کے عوام کے نام ایک جذباتی کھلا خط جاری کیا ہے۔ خط میں، انہوں نے وکست بنگال کے اپنے وژن کو دہرایا، جس میں تبدیلی، ترقی اور سلامتی کو کلیدی مدعوں کے طور پر اجاگر کیا گیا۔

انتخابی مہم پیر کی شام 5 بجے ختم ہوگئی، ووٹنگ 29 اپریل کو ہوںگے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا ہر تہوار مقدس ہوتا ہے۔ انہیں بھی بنگال کے اس تہوار میں شرکت کرنے کا موقع ملا۔ اس دوران بنگال کی ترقی کے لیے بی جے پی کا روڈ میپ پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

مودی نے کہا کہ اس خط کے ذریعے وہ بنگال کے ہر خاندان سے اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران انہیں عوام کی طرف سے بے پناہ محبت اور آشیرواد حاصل ہوا جس سے انہیں نئی توانائی ملی۔

وزیر اعظم نے لکھا کہ بنگال کے نوجوان، خواتین، کسان، مزدور اور کاروباری افراد - سبھی ایک وکست بنگال کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس خط کے ذریعے، انہوں نے لوگوں سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک آڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ بنگال کی خدمت اور حفاظت کرنا ،ان کا فرض اور ذمہ داری ہے۔

اپنے خط میں وزیراعظم نے اپنا انتخابی تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ جلسوں اور روڈ شو کے دوران موصول ہونے والے پیغامات اور تصاویر کا وہ وقت ملنے پر بغور جائزہ لیتے ہیں اور عوام کی محبت کو اپنا سب سے بڑا اثاثہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنوری 2024 میں ایودھیا میں رام للا کی پران پرتشٹھا سے پہلے کی گئی روحانی رسومات کی طرح یہ انتخابات انہیں خاص محسوس ہوئے۔

نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کی امنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست کا ہر طبقہ اب ترقی اور بہتر مستقبل کی خواہش رکھتا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر خواتین کے تحفظ اور بیٹیوں کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح سیاسی پیغام دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، ”خوف بہت ہوا، اب اعتماد چاہئے، اب بی جے پی چاہئے۔“ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست میں حکومت بنائے گی اور ہم مل کر بنگال کو ترقی یافتہ بنائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande