مدھیہ پردیش میں نرمداپورم-پپیریا اسٹیٹ ہائی وے پر حادثے میں پانچ افرادہلاک،سات زخمی۔
نرمداپورم، 27 اپریل (ہ س): مدھیہ پردیش میں نرمداپورم-پپیریا اسٹیٹ ہائی وے پر آنچل کھیڑا کے قریب اتوار کی دیر رات اناج سے لدی ایک ٹریکٹر ٹرالی اورایک تویرا کار آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میںتویرا میں سوار پانچ افراد کی موت ہو گئی، جب کہ تقریباً چھ
ہلاک


نرمداپورم، 27 اپریل (ہ س): مدھیہ پردیش میں نرمداپورم-پپیریا اسٹیٹ ہائی وے پر آنچل کھیڑا کے قریب اتوار کی دیر رات اناج سے لدی ایک ٹریکٹر ٹرالی اورایک تویرا کار آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میںتویرا میں سوار پانچ افراد کی موت ہو گئی، جب کہ تقریباً چھ سے سات دیگر زخمی ہو گئے۔

حادثہ اتوار کی رات تقریباً ایک بجے پیش آیا۔ متاثرین مہندرواڑی اور مکھن نگر کے رہنے والے تھے۔ وہ گاو¿ں کے رہائشی راگھنیندر مورپا کی شادی کے لیے بڈھنی گئے تھے۔ وہ اس رات مہندرواڑی واپس آ رہے تھے جب ان کی گاڑی اناج سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ تویرا کراس کرتے ہوئے ٹرالی کے سائیڈ سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ تویرا بکھر گئی جس سے جائے وقوعہ پر خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ گاو¿ں والوں اور راہگیروں کی مدد سے پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال پہنچایا۔ معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے پانچ افراد کو مردہ قرار دے دیا، جب کہ دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع اسپتال پہنچی، رشتہ داروں اور گاو¿ں والوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پیر کو نرمداپورم میں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

مرنے والوں کے نام

شبھم مورپا (18)، مہندرواڑی کے رہنے والے ونیت یادو (22)، مہندرواڑی کے رہنے والے ساحل یادو (19)، مہندرواڑی کے رہنے والے ہری سنگھ (57)، مہندرواڑی کے رہنے والے سنتوش پرجاپتی ساکن مکھن نگر۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande