سپر اوور کے سنسنی خیز مقابلے میں کولکاتا کی جیت، رنکو سنگھ اور سنیل نارائن ہیرو بنے ۔
لکھنو، 26 اپریل (ہ س) کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) نے انڈین پریمیئر لیگ 2026 کے پہلے سپر اوور میں لکھنو¿ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کو شکست دی۔ کے کے آر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 155 رن بنائے۔ جواب میں ایل ایس جی
کےکے


لکھنو، 26 اپریل (ہ س) کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) نے انڈین پریمیئر لیگ 2026 کے پہلے سپر اوور میں لکھنو¿ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کو شکست دی۔

کے کے آر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 155 رن بنائے۔ جواب میں ایل ایس جی نے بھی مقررہ 20 اوورمیں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رن بنا کر میچ برابر کر دیا۔ میچ کا سب سے دلچسپ لمحہ اس وقت آیا جب محمد سمیع نے آخری گیند پر چھکا لگا کر میچ برابر کر دیا۔

سپر اوور میں، سنیل نارائن نے کولکاتا کے لیے شاندار بولنگ کرتے ہوئے لکھنو¿ کو صرف 1 رن تک محدود رکھا اور دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔ نکولس پورن پہلی ہی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ ایڈن مارکرم نے شاندار کیچ پکڑ کر آو¿ٹ کیا۔ اس کیچ میں روومین پاول اور رنکو سنگھ کے درمیان شاندار شراکت داری تھی۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، رنکو سنگھ نے پہلی ہی گیند پر چوکا لگا کر کے کے آر کو فتح دلائی۔ رنکو نے اس میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر ناقابل شکست 83 رن بنائے اور میدان میں چار اہم کیچ بھی لیے۔

اس جیت کے ساتھ ہی کے کے آر نے نہ صرف پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن کو بہتر کیا بلکہ اس نے ٹورنامنٹ کی اپنی دوسری فتح بھی درج کی۔ دریں اثنا، ایل ایس جی کے لیے، میچ ایک قریبی شکست پر ختم ہوا۔)

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande