
نئی دہلی، 26 اپریل (ہ س)۔
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اس سال مارچ میں مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں ہوئے بم دھماکہ کیس کے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔
این آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت احد الاسلام ملا کے طور پر کی گئی ہے جو بیجوئے گنج بازار علاقہ کا رہنے والا ہے۔ ایجنسی نے اس کے کردار کی تفصیلی چھان بین کے بعد اسے گرفتار کیا۔ اس معاملے میں ایک اور ملزم کو ریاستی پولیس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ تحقیقات سے پتہ چلا کہ احد الاسلام ملا اس سازش میں شریک ملزم تھا۔ وہ بم بنانے اور شواہد کو تباہ کرنے کی سازش میں ملوث تھا۔ سازش کے تحت بم تیار کیا جا رہا تھا کہ دھماکہ ہوا جس سے ایک ملزم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
یہ واقعہ جنوبی بامونیا گاو¿ں میں پیش آیا اور علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ این آئی اے نے معاملے کو اپنے ہاتھ میں لے لیا اور تفصیلی تحقیقات شروع کر دیں۔ایجنسی نے کہا کہ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ