
چنئی،26اپریل(ہ س)۔
گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 37 ویں میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سی ایس کے نے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ جواب میں جی ٹی نے 16.4 اوورز میں ہی2 وکٹوں کے نقصان پر 162 رن بنا کر مقابلہ کو یکطرفہ طور پر جیت لیا۔
اس جیت کے ساتھ گجرات پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ ٹیم کے آٹھ میچوں میں چار جیت اور چار ہار کے ساتھ آٹھ پوائنٹس ہیں۔ اس کے ساتھ ہی چنئی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے۔ ٹیم کے آٹھ میچوں میں تین جیت اور پانچ ہار کے ساتھ چھ پوائنٹس ہیں۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گجرات کو کپتان شبھمن گل اور سائی سدرشن سے اچھی شروعات ملی۔ دونوں بلے بازوں نے پاور پلے میں تیزی سے رنز بنائے، جس سے ٹیم کا اسکور پہلے چھ اوورز میں 55 رنز تک پہنچ گیا۔ ٹیم کی پہلی وکٹ ساتویں اوور میں گر ی۔ کپتان گل 23 گیندوں پر 33 رن بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ انہوں نے سدرشن کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 58 رنز کی شراکت داری کی۔ ایک وکٹ گرنے کے بعد سدرشن نے جوس بٹلر کے ساتھ مل کر اننگز کو مستحکم کیا۔ سدرشن نے اپنی نصف سنچری پرکشش بیٹنگ کے ساتھ مکمل کی۔ سدرشن نے 46 گیندوں پر سات چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 87 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد جوس بٹلر نے اپنی ٹیم کو جیت دلائی اور کوئی نقصان نہیں ہونے دیا۔ بٹلر 30 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔
اس سے قبل چنئی سپر کنگز نے سات وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ ٹیم کی شروعات خراب رہی۔ پاور پلے میں ہی سی ایس کے نے تین وکٹیں گنوا دیں اور صرف 28 رن بنائے۔ دیوالڈ بریوس بھی نویں اوور میں دو رن بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔ کپتان ریتوراج گائیکواڈ نے شیوم دوبے کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ گائیکواڈ اور دوبے کے درمیان 59 رنز کی شراکت تھی۔ دوبے ایک بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کلین بولڈ ہوئے۔ انہوں نے 17 گیندوں پر 22 رن بنائے۔ آخر کار کارتک شرما نے 9 گیندوں پر 15 اور جیمی اوورٹن نے 6 گیندوں پر 18 رن بنائے۔ کپتان گائیکواڈ نے 60 گیندوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 74 رنز بنائے۔گجرات کی جانب سے کاگیسو ربادا نے تین اور راشد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ مانو سوتھر اور محمد سراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais