دیپتی شرما کی زبردست واپسی، چوتھے میچ میں شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا
نئی دہلی ، 26 اپریل (ہ س)۔ اسٹار ہندوستانی خواتین ٹیم کی آل راو¿نڈر دیپتی شرما نے جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ٹی20 میں اپنی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں۔ مجھے ہمیشہ اپنے آپ پر یقین ہے کہ میں مضبوط واپسی کروں گی۔جن
دیپتی شرما کی زبردست واپسی، چوتھے میچ میں شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا


نئی دہلی ، 26 اپریل (ہ س)۔ اسٹار ہندوستانی خواتین ٹیم کی آل راو¿نڈر دیپتی شرما نے جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ٹی20 میں اپنی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں۔ مجھے ہمیشہ اپنے آپ پر یقین ہے کہ میں مضبوط واپسی کروں گی۔جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میں، دیپتی نے شاندار آل راو¿نڈ کارکردگی کے ساتھ زبردست واپسی کی۔ 28 سالہ نوجوان نے اہم ناقابل شکست 36 رنز کے ساتھ ہندوستان کی اننگز کا آغاز کیا اور پھر گیند کے ساتھ شاندار کارکردگی پیش کی۔ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے19رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے، جو ٹی20بین الاقوامی میچوں میں ان کا پہلا 5وکٹ لینے کا کارنامہ تھا۔ ان کی اس کارکردگی کی بدولت بھارت کو جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20سیریز میں پہلی جیت ملی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد دیپتی نے کہا کہ ان کا سارا کریڈٹ میری ٹیم کے ساتھیوں کو جاتا ہے جنہوں نے مجھ پر یقین کیا۔دیپتی شرما خراب فارم کے ساتھ جدوجہد کر رہی تھیں۔ انہیں آخری پانچ ٹی-20 میںکوئی وکٹ نہیں ملا تھا اور بلے سے بھی مایوس کن کارکردگی رہی تھی۔ تاہم ، ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ امول مزمدار نے اپنے اسٹار کھلاڑی کی واپسی پر اعتماد کا اظہار کیا تھا، اور دیپتی نے جوہانسبرگ میں میچ جیتنے والی کارکردگی سے اس اعتماد کا جواز پیش کیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی-20 کے بعد، مجمدار نے دیپتی شرما کی حمایت کرتے ہوئے کہاتھا کہ ایک بہترین کھلاڑی ہیںِ اس میں کوئی شک نہیں ہے۔، ہم نے عالمی کپ میں بڑے ٹورنامنٹس میں دباو¿ والی حالات میں دیکھا ہے کہ انہوں نے بھارت کے لئے شاندار کارکردگی پیش کیا ہے۔ کوچ نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ فارم میں آنے میں بس کچھ ہی وقت باقی ہے اور میں پورا ملک یہی امید کررہے ہیں کہ اس کی شروعات کل سے ہو۔ وہ طویل وقت سے ایک اہم کھلاڑی رہی ہیں اور انہوں نے مڈل آرڈر میں اس ذمہ داری کو بخوابی نبھایا۔ میرا مطلب ہے ، وہ اس وقت ہندوستانی خواتین کی کرکٹ کے ستونوں میں سے ایک ہیں۔

بھارت سیریز کے آغاز میں جنوبی افریقہ کو چیلنج کرنے میں ناکام رہا، پہلے تین میچ ہار گیا۔ تاہم، دیپتی شرما کا خیال ہے کہ اس سیریز سے سیکھنے کے لیے بہت سے مثبت پہلو ہیں۔ آج کے میچ نے خاص طور پر ہمیں آگے بڑھنے میں بہت زیادہ اعتماد دیا ہے۔ دیپتی نے کہا، جب بھی ہم کھیلتے ہیں ، ہم ایک ٹیم کے طور پر کھیلتے ہیں ، چاہے وہ بولنگ ہو یا بیٹنگ یونٹ۔ ہمیں آگے بڑھتے ہوئے اس اعتماد کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔میچ کی بات کریں تو چوتھے ٹی20 میں ہندوستانی خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں پانچ وکٹ پر 185 رنز بنائے۔ جواب میں جنوبی افریقی خواتین کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 171 رنز ہی بنا سکی اور 14 رنز سے میچ ہار گئی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 27 اپریل کو بینونی (جنوبی افریقہ) میں کھیلا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande