
آسنسول، 26 اپریل (ہ س) بہرام پور اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار ادھیر رنجن چودھری نے مغربی بنگال میں انتخابی تشدد کو لے کر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے اتوار کو کہا کہ بنگال کے لوگوں نے انتخابات کے دوران، اس سے پہلے اور بعد میں باقاعدگی سے تشدد دیکھا ہے۔ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی اور تشویشناک بات یہ ہے کہ اگر لاکھوں مرکزی فورسز کی تعیناتی کے باوجود اس طرح کا تشدد جاری رہتا ہے تو یہ الیکشن کمیشن کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ الیکشن کمیشن سے زیادہ چوکس رہنے کی اپیل کرتے ہوئے ادھیر نے کہا کہ ریاست میں نچلے درجے کے پولیس افسران اب بھی حکمران جماعت کو کشیدگی پھیلانے اور خوف کا ماحول پیدا کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ باہر سے جتنے بھی اعلیٰ عہدیدار لائے جائیں، الیکشن کمیشن کا نچلے درجے کے عہدیداروں پر کوئی موثر کنٹرول نہیں ہے اور اسی وجہ سے ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی