
کوپن ہیگن (ڈنمارک)، 26 اپریل (ہ س) ہندوستانی بیڈمنٹن ٹیم نے تھامس اور اوبر کپ میں اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہارسنز، ڈنمارک میں گروپ اے کے اپنے دوسرے میچ میں ہندوستانی خواتین کی بیڈمنٹن ٹیم نے یوکرین کو1-4 سے شکست دے کر اوبر کپ 2026 میں اپنی پہلی جیت درج کی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اپنی امیدیں زندہ رکھی ہیں۔
عالمی بیڈمنٹن رینکنگ میں 23 ویں نمبر پر موجود اوناتی ہڈا نے ہندوستانی ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کرتے ہوئے یوکرائنی کھلاڑی پولینا بوہارووا کو 19-21، 20-22 سے شکست دی۔ دنیا میں 35 ویں نمبر کی تنوی شرما نے پھر یوکرین کی ییوینیا کنٹیمیر کو 12-21، 21-17، 10-21 سے شکست دے کر اپنی برتری کو 0-2 تک بڑھا دیا۔
ہندوستانی ٹیم نے سنگلز میں دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو کو آرام دیا اور ان کی جگہ دیویکا سہاگ کو شامل کیا۔ اس نے تیسرے میچ میں یوکرائنی کھلاڑی ماریہ سٹولیرینکو کو 21-23، 13-21 سے ہرا کر ہندوستان کی برتری کو 0-3 تک بڑھا دیا۔
ہندوستانی ٹیم کو واحد دھچکا خواتین کے ڈبلز میں لگا، جہاں ہندوستان کی کویپریہ سیلوم اور سمرن سنگھی کو یوکرین کی پولینا بوہارووا اور کنٹیمیر سے 11-21، 17-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تاہم، تنیشا کرسٹو اور پی وی سندھو نے اس کے بعد یوکرائنی جوڑی صوفیہ لاورووا اور ماریا اسٹولیئرینکو کو ڈبلز میچ میں 18-21، 15-21 سے ہرا کر ہندوستان کو 1-4 سے جیت دلائی۔
اس سے قبل ہندوستانی خواتین کی بیڈمنٹن ٹیم گروپ اے کے اپنے ابتدائی میچ میں ڈنمارک سے2-3 سے ہار گئی تھی۔ ہندوستان کا اگلا مقابلہ پیر کو چین سے ہوگا۔
ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے گروپ اے میں کینیڈا کے خلاف 1-4 کی جیت کے ساتھ تھامس کپ مہم کا آغاز کیا اور اب اس کا مقابلہ پیر کو آسٹریلیا سے ہوگا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی