تاریخ کے آئینےمیں 21 اپریل: بابر نے پانی پت کی پہلی جنگ جیت کر ہندوستان میں مغلیہ سلطنت کی بنیاد رکھی
پانی پت کی پہلی جنگ، جو 21 اپریل 1526 کو لڑی گئی، ہندوستانی تاریخ کا ایک فیصلہ کن واقعہ ہے۔ اس جنگ میں کابل کے حکمران ظہیر الدین محمد بابر کا مقابلہ دہلی سلطنت کے سلطان ابراہیم لودی سے ہوا۔ بابر کی فوج جنگ میں بہت کم تھی، لیکن اس کی حکمت عملی اور
Column-On-this-day-21-April


پانی پت کی پہلی جنگ، جو 21 اپریل 1526 کو لڑی گئی، ہندوستانی تاریخ کا ایک فیصلہ کن واقعہ ہے۔ اس جنگ میں کابل کے حکمران ظہیر الدین محمد بابر کا مقابلہ دہلی سلطنت کے سلطان ابراہیم لودی سے ہوا۔

بابر کی فوج جنگ میں بہت کم تھی، لیکن اس کی حکمت عملی اور جدید ہتھیاروں کے استعمال نے اسے برتری دلائی۔ بابر نے پہلی بار ہندوستانی میدان جنگ میں توپوں اور منظم فوجی حکمت عملیوں کو مو¿ثر طریقے سے استعمال کیا۔ اس کے برعکس ابراہیم لودی کی فوج روایتی انداز میں ہاتھیوں اور بھاری تعداد پر بھروسہ کرتے ہوئے لڑی۔

بابر کی منصوبہ بند حکمت عملی، خاص طور پر توپوں کے استعمال اور فوجیوں کی موثر تعیناتی نے لودی کی بڑی فوج کو کمزور کر دیا۔ اس کے بعد ہونے والی شدید لڑائی میں ابراہیم لودی مارا گیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی بابر نے ہندوستان میں مغلیہ سلطنت کی بنیاد رکھی جو بعد میں ایک وسیع سلطنت کی شکل اختیار کر گئی۔

دیگر اہم واقعات

1451 - لودی سلطنت کا بانی بہلول خان لودی دہلی کا حکمراں بنا۔

1895 - امریکہ میں تیار ہونے والا پہلا فلمی پروجیکٹر ’پینٹاپٹیکان‘ کا مظاہرہ کیا گیا۔

1924 - ہندوستان کے پہلے شوٹر کرنی سنگھ کی پیدائش، جنہیں 1961 میں ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

1926 - انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ دوم پیدا ہوئیں۔

1938 - ترانہ’سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا...‘ کے خالقمشہور شاعر محمد اقبال کا انتقال۔

1941 - یونان نے نازی جرمنی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

1945 - دوسری جنگ عظیم کے دوران، سوویت افواج نے جرمن شہر برلن کے کچھ مضافات پر قبضہ کر لیا۔

1960 - برازیلیا شہر کو برازیل کا دارالحکومت بنایا گیا۔

1977 - میجر جنرل ضیاءالرحمن بنگلہ دیش کے صدر مقرر ہوئے۔

1987 - سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایک بم دھماکے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

1996 - ہندوستانی فضائیہ کے سنجے تھاپر کو قطب شمالی پر پیراشوٹ کے ذریعہ اتارا گیا۔

2004 - بصرہ میں میزائل حملے میں 68 افراد مارے گئے۔

2007 - برائن لارا نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

2021- معروف اسلامی اسکالر مولانا وحید الدین خان انتقال کر گئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande