
نئی دہلی، 02 اپریل (ہ س)۔ روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ کو روکنے کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا ( آربی آئی ) کی مداخلت کے بعد ہندوستانی کرنسی آج 13 برسوں میں اپنی سب سے بڑی بحالی کرنے میں کامیاب رہی ۔ آج کی ٹریڈنگ میں ہندوستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے 92.82 کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ تاہم بعد میں اس کی قدر میں کمی آئی۔ پورے دن کی تجارت کے بعد، ہندوستانی کرنسی 1.77 فیصد اضافے کے ساتھ 93.10 روپے فی ڈالر (عارضی) پر بند ہوئی۔
روپے نے آج کا کاروبار مضبوطی کے ساتھ شروع کیا۔ انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ (کرنسی مارکیٹ) میں، ہندوستانی کرنسی نے آج صبح ڈالر کے مقابلے میں 1.25 روپے کے اضافے کے ساتھ93.53 روپے پر تجارت شروع کی۔ تجارت شروع ہونے کے بعد، آر بی آئی کی مداخلت کے نتائج نظر آنے لگے۔ اس مداخلت کی وجہ سے روپے کی پوزیشن مزید بہتر ہونے لگی۔ انٹرا ڈے میں، ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری آئی اور 92.82 کی سطح پر پہنچ گیا۔ پورے دن کی تجارت کے بعد، ہندوستانی کرنسی 93.10 روپے فی ڈالر (عارضی) پر بند ہوئی۔ اس ہفتے کے شروع میں روپے نے 95 روپے سے نیچے گر کر کمزوری کا نیا ریکارڈ بنایا تھا۔
آج کی کرنسی مارکیٹ میں، روپے نے ڈالر کے ساتھ ساتھ برطانوی پاو¿نڈ (جی بی پی ) اور یورو کے مقابلے میںمضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آج کی ٹریڈنگ کے بعد، روپیہ برطانوی پاو¿نڈ (جی بی پی ) کے مقابلے میں 2.86 روپے بڑھ کر 122.91 (عارضی) کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح یورو کے مقابلے آج روپیہ 1.67 روپے اضافے سے 107.32 (عارضی) کی سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں بینکوں کو ٹریڈنگ کی سب سے مقبول طریقے روپی آف شور کو آفر کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ آر بی آئی نے یہ قدم روپے کی مسلسل گرتی قدر کو کنٹرول کرنے کے اقدام کے طور پر اٹھایا ہے۔ مرکزی بینک کے اس قدم سے روپے کی سٹے بازی پر روک لگائی جا سکے گی ۔اس کے ساتھ ہی روپے کو براہ راست مدد جا سکے گی۔
ابھی پچھلے جمعہ کو، ریزرو بینک آف انڈیا نے قرض دہندگان کی یومیہ آن شور کرنسی پوزیشن کو 10کروڑ ڈالر تک محدود کر دیا تھا۔ آر بی آئی کے فیصلے نے بینکوں کو کم از کم 3000کروڑ ڈالر کی آربیٹراز ٹریڈ کو فوری طور پر بند کرنا پڑا۔ حالانکہجب آربیٹراز ٹریڈ کے بعد بھی روپے میں گراوٹ برقرار رہی، تو بینکوں کو نان ڈیلیوریبل ڈیریویٹیو کنٹریکٹ جاری کرنے سے منع کر دیا گیا۔
منگل اور بدھ کو کرنسی مارکیٹ بند رہی۔ جب جمعرات کو کرنسی کی تجارت دوبارہ شروع ہوئی تو روپے نے 13 برسوں میں اپنی سب سے بڑی تیزی درج کی۔ اس اضافے سے ہندوستانی کرنسی دو فیصد سے زیادہ بڑھ کر 92.82 روپے فی ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس ہفتے کے شروع میں، پیر کو، ہندوستانی کرنسی ابتدائی ٹریڈنگ میں 95 روپے فی ڈالر کے نشان سے نیچے آ گئی تھی، جو ریکارڈ کم ترین نقصان کا شکار ہو گئی تھی۔
فن ریکس ٹریزری ایڈوائزرس ایل ایل پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انل بھنسالی نے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اب سخت فیصلے لینے کے لیے تیار ہے۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ آربی آئی کی توجہ فی الحال لیکویڈیٹی سے زیادہ روپے کے استحکام پر ہے۔
تاہم، بھنسالی یہ بھی دلیل دیتے ہیں کہ آربی آئی کے تازہ ترین فیصلے سے کرنسی مارکیٹ کو مضبوط کرنے کی اس کی برسوں پرانی مہم پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہوئے گزشتہ چند برسوں کے دوران آن شور اور آف شور، دونوں بازاروں میں لیکویڈیٹی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایسی صورت حال میں، اگر آر بی آئی کی سختی طویل عرصے تک جاری رہتی ہے، تو سرمایہ کاروں اور تاجروں کو کرنسی کے خطرے کو ہیج کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد