ریلوے ڈویژن جموں نے کھاد کی پہلی کھیپ کو وادی پہنچایا
جموں, 19 اپریل (ہ س)۔ شمالی ریلوے کے جموں ڈویژن نے مال برداری کے شعبے میں ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہریانہ کے انبالہ سے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ تک ویرمی کمپوسٹ کھاد کی پہلی کھیپ پہنچا دی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ کھیپ بزنس ڈیولپمنٹ یونٹ
Parcel train


جموں, 19 اپریل (ہ س)۔ شمالی ریلوے کے جموں ڈویژن نے مال برداری کے شعبے میں ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہریانہ کے انبالہ سے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ تک ویرمی کمپوسٹ کھاد کی پہلی کھیپ پہنچا دی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق یہ کھیپ بزنس ڈیولپمنٹ یونٹ (بی ڈی یو) کی نگرانی میں پیس میل ٹریفک کے ذریعے منتقل کی گئی، جس کا مقصد چھوٹے تاجروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھیپ میں 1,200 بوریاں شامل تھیں جن کا مجموعی وزن تقریباً 60 ٹن بتایا جا رہا ہے۔ یہ سامان امبالہ کی سکری فارمز سے روانہ ہو کر بحفاظت کشمیر پہنچا۔

سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر اچت سنگھل نے کہا کہ یہ پیش رفت نہ صرف تجارتی روابط کو فروغ دے گی بلکہ خطے میں زرعی مصنوعات کی دستیابی کو بھی بہتر بنائے گی۔ انہوں نے اسے پائیدار کاروباری ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande