کنگنا رناوت نے نندی گرام میں روڈ شو کیا، کہا – ہر طرف بھگوا ہے۔
نندی گرام، 19 اپریل (ہ س): جیسے جیسے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ کا دن قریب آرہا ہے، انتخابی مہم میں تیزی آگئی ہے۔ اتوار کو بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے مشرقی مدنی پور ضلع کے نندی گر
کنگنا


نندی گرام، 19 اپریل (ہ س): جیسے جیسے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ کا دن قریب آرہا ہے، انتخابی مہم میں تیزی آگئی ہے۔ اتوار کو بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے مشرقی مدنی پور ضلع کے نندی گرام میں روڈ شو کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نندی گرام کے لوگ ناانصافی کو کبھی برداشت نہیں کرتے۔ پچھلی بار ممتا بنرجی کو یہاں سے بھگا دیا گیا تھا اور اس بار وہ الیکشن بھی نہیں لڑ رہی ہیں۔ یہ نندی گرام کی طاقت ہے۔ ہر طرف بھگوا نظر آرہا ہے۔ بنگال انتخابات کو لے کر کافی جوش و خروش ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شبھیندو ادھیکاری نندی گرام سیٹ سے بی جے پی امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں شبھیندو نے اس سیٹ سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو شکست دی تھی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande