انڈیا اتحاد کے گناہوں کو ’ناری شکتی‘ کبھی معاف نہیں کرے گی: یوگی آدتیہ ناتھ
لکھنو، 19 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ناری شکتی وندن ایکٹ ترمیمی بل کو پارلیمنٹ میں منظور نہ ہونے دینے پر اپوزیشن پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد کی طرف سے کیا جانے والا یہ فعل نہ صرف خواتین کے وقار کے خلاف ہے ب
انڈیا اتحاد کے گناہوں کو ’ناری شکتی‘ کبھی معاف نہیں کرے گی: یوگی آدتیہ ناتھ


لکھنو، 19 اپریل (ہ س)۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ناری شکتی وندن ایکٹ ترمیمی بل کو پارلیمنٹ میں منظور نہ ہونے دینے پر اپوزیشن پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد کی طرف سے کیا جانے والا یہ فعل نہ صرف خواتین کے وقار کے خلاف ہے بلکہ یہ ایک ’ ناقابل معافی گناہ ‘ بھی ہے جس کے لیے ملک کی خواتین طاقت انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ بل کی شکست کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے جشن اور غیر ذمہ دارانہ تبصروں نے ہندوستانی تاریخ کا ایک دردناک واقعہ یاد دلادی جب دروپدی کا لوگوں کے سامنے ’چیرہرن‘ ہوا تھا۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو بی جے پی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کی ناری شکتی کے من میں جو غصہ ہے، اس غصہ میں پوری این ڈی اے متحد ہوکر نصف آبادی کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایوان میں ووٹنگ کے دوران کانگریس، سماج وادی پارٹی ، ٹی ایم سی اور ڈی ایم کے نے جو منظر دیکھا وہ پوری طرح سے بھری سبھا میں دروپدی کا چیر ہرن جیسا تھا۔

ریاستی گیسٹ ہاو¿س واقعہ کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا،’دیکھ سپائی بٹیا گھبرائی۔ انڈیا اتحاد ترقی پسند سوچ کے خلاف ہے۔ تین طلاق کے خلاف قانون کی کانگریس ، سماج وادی پارٹی ، ٹی ایم سی ، ڈی ایم کے، اور انڈیا اتحاد کی دیگر تمام اتحادیوں نے بھی مخالفت کی تھی۔یوگی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی آئین کا مطالبہ کرتی ہے، لیکن اس کا طرز عمل بابا صاحب کے جذبات سے متصادم ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی خواتین کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے یہ لوگ رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ یہ ان کے دوہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نصف آبادی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے خواتین مخالف رویے سے سخت ناراض ہے۔ یہ غصہ کانگریس اور انڈیا اتحاد کے خلاف ہے۔ سماج وادی پارٹی ، آر جے ڈی ، ٹی ایم سی ، ڈی ایم کے، اور دیگر پارٹیاں اس گناہ میں شریک ہیں۔ یہ غصہ آدھی آبادی میں واضح طور پر نظر آرہا ہے، کیونکہ انڈیا اتحاد نے وزیر اعظم کے ہر اس قدم کو روکنے کی سازش کی ہے ، جو سماج اور ملک کے ہر طبقے کے مفاد میں تھا۔اس موقع پر مرکزی وزیر اناپورنا دیوی اور بی جے پی کے ریاستی صدر پنکج چودھری کے علاوہ اپنا دل اور سبھاسپا سمیت دیگر این ڈی اے پارٹیوں کے صدور اور نمائندے موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande