
حیدرآباد ، 19 اپریل (ہ س)۔
شہرحیدرآباد میں مچھروں کی تعداد میں اضافے سے شہری پریشان ہے ۔ حیدرآباد میں ایک سیکوریٹی گارڈ جو کہ ایک رہائشی کالونی میں خدمت انجام دے رہا تھا اس نے مچھروں سے بچنے کے لیے اپنے جسم پرمچھردانی لپیٹ کررات کی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا ۔ یہ ویڈیو کافی وائرل ہورہا ہے ۔ شہریوں کاکہنا ہے کہ سیکوریٹی گارڈ کوملازمت دینے کے بعد اسے مناسب سہولت بھی مہیا کی جانی چاہئے ۔ ایک شہری نے کہا کہ رہائشی کالونی میں گارڈ کوتنخواہ دی جاتی ہے لیکن اس کے ساتھ بہترسلوک بھی کیاجانا چاہئے ۔ ایک شہری نے کہاکہ مچھروں کی کثرت سے پورے شہرمیں لوگ پریشان ہے مچھروں پرقابو پانے کے لیے میونسپل ورکرزکوفاگنگ کرنی چاہئے ۔۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق