
ریاض،19اپریل(ہ س)۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ حج کے اس سال کے لیے حجاج کی پہلی قافلے فضائی، بری اور بحری راستوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ یہ تمام اقدامات ایک مربوط نظام کے تحت انجام دیے جا رہے ہیں، جو قیادت کی ہدایات اور مختلف متعلقہ اداروں کے تعاون سے نافذ کیا جا رہا ہے، تاکہ حجاج کی آمد کے عمل کو آسان، منظم اور تیز تر بنایا جا سکے اور انہیں اپنی رہائش گاہوں تک پہنچنے میں سہولت فراہم ہو۔
وزارت کے مطابق فضائی راستوں سے مختلف ممالک سے متعدد پروازیں سعودی عرب پہنچی ہیں، جن میں بھارت، پاکستان، ترکی، افغانستان، ملائیشیا، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ شامل ہیں، اب تک تقریباً 30 پروازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔اسی تناظر میں وزارت نے بتایا کہ تمام سرحدی مقامات پر آپریشنل تیاریوں کو مزید مضبوط کیا گیا ہے، عملے کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے، حجاج کے لیے مخصوص راستے (کاو¿نٹرز) فعال کیے گئے ہیں اور استقبال کے مراکز کو بہتر بنایا گیا ہے، تاکہ امیگریشن اور دیگر کارروائیوں کو تیز اور مو¿ثر بنایا جا سکے۔
مزید کہا گیا کہ متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ اور ہم آہنگی کے ذریعے حجاج کی آمد کے آغاز ہی سے ان کے سفر کو آسان بنانے، امیگریشن کے مراحل تیزی سے مکمل کرنے اور مختلف زبانوں میں رہنمائی و معاونت فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، تاکہ حجاج کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اپنی رہائش گاہوں تک پہنچنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔
وزارت نے واضح کیا کہ یہ تمام اقدامات قبل از وقت تیاریوں اور جامع آپریشنل منصوبوں کا حصہ ہیں، جو 12 ذی الحجہ 1446 ہجری سے شروع کیے گئے ہیں اور ان کا مقصد اللہ کے مہمانوں کو بہترین خدمات فراہم کرنا اور انہیں مناسکِ حج آسانی سے ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan