
جموں, 19 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے انتظامی سطح پر اہم تبدیلی کرتے ہوئے روی کمار سیہاگ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) راجوری مقرر کر دیا ہے۔
سرکاری حکم نامے کے مطابق سیہاگ، چندر پرکاش کی جگہ لیں گے، جنہیں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں آئندہ احکامات تک انتظار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ روی کمار سیہاگ اپنے موجودہ فرائض کے ساتھ ساتھ بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی (بی جی ایس بی یو) میں رجسٹرار کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔
ادھر، ڈپٹی کمشنر راجوری ابھیشیک شرما کو فوری اثر سے رجسٹرار کے اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر