عوامی سطح پر پوکسو ایکٹ سے آگاہی ضروری
حیدرآباد ، 19 اپریل (ہ س)۔ ریاستی قانونی خد مات اتھاریٹی کے احکامات کے مطابق آج نارائن پیٹ ٹاؤن ایڈیڈ وید یکا ہائی اسکول میں لڑکوں اورلڑکیوں کے لئے قوانین سے متعلق ایک بیداری سمینار کا انعقاد ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھاریٹی نارائن پیٹ کے زیراہتمام کی
عوامی سطح پر پوکسو ایکٹ سے آگاہی ضروری


حیدرآباد ، 19 اپریل (ہ س)۔

ریاستی قانونی خد مات اتھاریٹی کے احکامات کے مطابق آج نارائن پیٹ ٹاؤن ایڈیڈ وید یکا ہائی اسکول میں لڑکوں اورلڑکیوں کے لئے قوانین سے متعلق ایک بیداری سمینار کا انعقاد ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھاریٹی نارائن پیٹ کے زیراہتمام کیا گیا۔ سرکاری دفاعی وکیل کے لکشمی پاتھی گوڑ نے اس سیمینار میں شرکت کی ۔ اس کانفرنس میں پوکسوایکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے،انہوں نے کہا کہ پوکسوایکٹ ،پوکسو کا مطلب ہے پروٹیکشن آف چلڈرن فرم (سیکسول افینس ایکٹ-2012 ) 14 نومبر2012 سے نافذ ہوا، اس قانون کی خلاف ورزی پرسخت سزائیں ہوں گی۔ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم سب کوبالخصوص بچوں کواس قانون سے آگاہ کریں جوہمیں تحفظ فراہم کرتا ہے۔ یہ قانون 18 سال سے کم عمرکے تمام لڑکوں اورلڑکیوں پرلاگو ہوتاہے۔ معلومات چھپانا بھی جرم ہے۔ اگرآپ کسی جرم کے بارے میں جانتے ہیں یااس پرشبہ ہے، توقانون کے مطابق فوری طورپرپولیس یا اسپیشل جووینائل پولیس یونٹ کومطلع کرنا لازمی ہے۔ ایڈیڈ ویدیکا ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹرکے گنگادھر،اسکول کا تدریسی اورغیرتدریسی عملہ، پیرا لیگل رضاکاروں اور طلبہ نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande