دورونڈا ریلوے لائن پر خاتون کی موت، پولیس نےلاش کو لواحقین حوالے کی
سیوان، 19 اپریل (ہ س): سیوان ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) تحت دورونڈا ریلوے چوکی علاقے میں ہفتہ کی رات ایک بزرگ خاتون کی ٹرین کی زد میں آکرموت ہوگئی۔ واقعہ دورونڈا-مشرکھ ریلوے لائن پر بشن پور مہواری ہالٹ اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں ایک خاتو
دورونڈا ریلوے لائن پر خاتون کی موت، پولیس نےلاش کو لواحقین حوالے کی


سیوان، 19 اپریل (ہ س): سیوان ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) تحت دورونڈا ریلوے چوکی علاقے میں ہفتہ کی رات ایک بزرگ خاتون کی ٹرین کی زد میں آکرموت ہوگئی۔ واقعہ دورونڈا-مشرکھ ریلوے لائن پر بشن پور مہواری ہالٹ اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں ایک خاتون کے ٹرین نمبر 55106 کے انجن کے سامنے چھلانگ لگانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

متوفی کی شناخت 80 سال کہ شانتی دیوی شوہرآنجہانی رام ناتھ شرما،ساکن بشن پور مہواری کے طور پر ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی آر پی ایف کے اے ایس آئی غیاث سرور اور ان کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ وہاں پہنچنے پر انہوں نے خاتون کی لاش کو مسخ شدہ حالت میں پٹریوں پر پڑا پایا۔

مہاراج گنج تھانہ بھی جائے وقوعہ پر موجود تھی۔ اہل خانہ کے مطابق وہ ذہنی طور پر غیر مستحکم تھی اور گھر سے نکلتے وقت اس کاعلم لواحقین کو نہیں ہوئی ۔ ان کی تلاش کی جارہی تھی کہ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

واقعے کے بعد متوفی کے بھتیجے سدیپ شرما نے ایک تحریری درخواست جمع کرائی جس میں پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست کی گئی۔ تھانہ انچارج کے حکم پر جائے وقوعہ پر موجود پولیس اہلکار نے پوسٹ مارٹم کرائے بغیر لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande