بنگال انتخابات: پہلے مرحلے سے قبل پولیس کو الیکشن کمیشن کی وارننگ، بدامنی پر فوری کارروائی ہوگی
کولکاتا، 19 اپریل (ہ س)۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ سے قبل الیکشن کمیشن نے ریاستی پولیس کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ ریاست کے چیف الیکشن آفیسر منوج کمار اگروال نے کہا ہے کہ پولنگ کے دن کسی بھی قسم کی بدامنی برداشت نہیں کی جائ
چیف الیکشن آفیسر منوج اگروال دیگر افسران کے ساتھ


کولکاتا، 19 اپریل (ہ س)۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ سے قبل الیکشن کمیشن نے ریاستی پولیس کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ ریاست کے چیف الیکشن آفیسر منوج کمار اگروال نے کہا ہے کہ پولنگ کے دن کسی بھی قسم کی بدامنی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوتا ہے تو فوری کارروائی کرنی ہوگی۔

چیف الیکشن آفیسر نے وارننگ دی کہ صورتحال پر قابو پانے میں لاپرواہی پائے جانے پر متعلقہ تھانہ انچارج کو معطل بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دن کسی علاقے سے اسلحہ، بم یا گولیاں برآمد ہونے پر متعلقہ تھانے کے انچارج افسر کو فوری اقدامات کرنے ہوں گے، ورنہ کمیشن سخت کارروائی کرے گا۔

اجلاس میں انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابی عمل کے دوران تشدد اور بدامنی پھیلانے کے ملزمان کی اب تک گرفتاری کیوں نہیں ہوئی۔ انہوں نے ضلع پولیس افسران کو ہدایت دی کہ ایسے مجرموں کی شناخت کر کے ان پر نظر رکھی جائے، جن پر پہلے سے تشدد کے مقدمات درج ہیں، تاکہ وہ اس الیکشن میں دوبارہ ماحول خراب نہ کر سکیں۔

کمیشن نے واضح کیا کہ اس بار آزادانہ، منصفانہ اور پرامن پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی چوکسی برتی جا رہی ہے۔ ریاست میں پہلے مرحلے کی پولنگ 23 اپریل کو ہونی ہے اور اس کے لیے اب صرف پانچ دن باقی ہیں۔

16 اضلاع کے پولیس سپرنٹنڈنٹس اور پولیس کمشنروں کو ہفتہ کی دیر رات بھیجی گئی ہدایات میں منوج کمار اگروال نے کہا کہ انتخابات کے دوران امن برقرار رکھنے میں پولیس کا کردار سب سے اہم ہوگا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پہلے مرحلے کی پولنگ کی نگرانی کے لیے 40 ہزار سے زائد ریاستی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande