شری رام پور میں دو کروڑ روپے کی منشیات ضبط، ایک شخص گرفتار
کوکراجھار، 19 اپریل (ہ س)۔ آسام کے ضلع کوکراجھار کے تحت گوسائی گاوں ذیلی ضلع کے شری رام پور میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً دو کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کی ہیں۔ ذرائع نے اتوار کو بتایا ہے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سلچ
شری رام پور میں ضبط دو کروڑ روپے مالیت کی منشیات اور ایک گرفتاری کی تصویر


کوکراجھار، 19 اپریل (ہ س)۔ آسام کے ضلع کوکراجھار کے تحت گوسائی گاوں ذیلی ضلع کے شری رام پور میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً دو کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کی ہیں۔

ذرائع نے اتوار کو بتایا ہے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سلچر سے راجستھان کی طرف جا رہی ایک لگژری گاڑی کو گزشتہ رات روکا۔ تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانے سے افیم کے 25 پیکٹ برآمد کیے گئے۔

اس معاملے میں راجستھان کے جودھ پور کے رہنے والے کرشنا رام پرجاپت کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے پاس سے برآمد شدہ منشیات کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اس اسمگلنگ گروہ سے منسلک دیگر افراد کی شناخت کے لیے جانچ جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande