نگروٹہ فوجی کیمپ کے اندر چھیٹ سے لٹکی ہوئی ملی جوان کی لاش
جموں, 19 اپریل (ہ س)جموں کے ناگروٹہ علاقے میں قائم ایک فوجی کیمپ میں تعینات آرمی ڈاگ یونٹ کے ایک جوان کی لاش اتوار کی صبح برآمد ہوئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق مذکورہ جوان اپنے رہائشی کمرے میں چھت سے رسی کے ذریعے لٹکا ہوا پایا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہ
Dead body


جموں, 19 اپریل (ہ س)جموں کے ناگروٹہ علاقے میں قائم ایک فوجی کیمپ میں تعینات آرمی ڈاگ یونٹ کے ایک جوان کی لاش اتوار کی صبح برآمد ہوئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق مذکورہ جوان اپنے رہائشی کمرے میں چھت سے رسی کے ذریعے لٹکا ہوا پایا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام موقع پر پہنچے اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

حکام نے بتایا کہ لاش کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں معاملہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے، تاہم موت کی اصل وجوہات کا پتہ مکمل تحقیقات کے بعد ہی چل سکے گا۔ ادھر فوج نے اس واقعہ کی محکمانہ تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ پولیس نے بھی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande