
پونے،19 اپریل (ہ س)۔
پمپر ی چنچواڑ میونسپل کارپوریشن کے مختلف علاقائی دفاتر کے تحت 15 سے 17 اپریل 2026 کے دوران غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی انجام دی گئی، جس میں مجموعی طور پر 46 غیر مجاز تعمیرات اور شیڈس کو ہٹا دیا گیا اور تقریباً 45 ہزار 289 مربع فٹ علاقے سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ یہ کارروائی شہریوں کی سلامتی اور شہر کی منصوبہ بند ترقی کو یقینی بنانے کے مقصد سے کی گئی۔’بی‘ علاقائی دفتر کی جانب سے 17 اپریل 2026 کو وارڈ نمبر 18 چنچواڑمیں 9 غیر قانونی شیڈس اور تعمیرات کے خلاف کارروائی کی گئی، جس میں تقریباً 21 ہزار 798 مربع فٹ علاقے سے تجاوزات ہٹائی گئیں۔’سی‘ علاقائی دفتر کے تحت 16 اپریل کو وارڈ نمبر 6 بھوسری کے سادگرو نگر علاقے میں 3 غیر قانونی شیڈس (162 مربع فٹ) اور وارڈ نمبر 2 پونے-ناشک ہائی وے کے بورہاڈے واڑی علاقے میں 4 شیڈس (1550 مربع فٹ) ہٹائے گئے۔ اس کے علاوہ 17 اپریل کو بھوسری کے اسی علاقے میں 3 غیر قانونی آر سی سی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 2099 مربع فٹ علاقہ خالی کرایا گیا۔’ای‘ علاقائی دفتر کے تحت 17 اپریل کو موسھی/ڈوڈولگاؤں میں ایک غیر قانونی شیڈ کے خلاف کارروائی کی گئی، جس میں تقریباً 650 مربع فٹ تجاوزات ہٹائی گئیں۔ ’ایف‘ علاقائی دفتر نے 16 اپریل کو چکھلی کے پرائم پارک، شیلار بستی علاقے میں 8 غیر قانونی کمرشیل تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 3660 مربع فٹ علاقہ خالی کرایا۔اسی طرح ’جی‘ علاقائی دفتر کے تحت 15 اپریل کو وارڈ نمبر 27 کے مختلف علاقوں میں 7 غیر قانونی تعمیرات اور نالوں پر موجود تجاوزات ہٹائی گئیں، جس سے تقریباً 4112 مربع فٹ علاقہ صاف ہوا۔ بعد ازاں 16 اپریل کو وارڈ 24 اور 27 میں 5411 مربع فٹ اور 17 اپریل کو وارڈ 23 اور 21 میں 5846 مربع فٹ علاقے سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔یہ کارروائی میونسپل کمشنر ڈاکٹر وجے سوریہ ونشی کے احکامات اور ایڈیشنل کمشنر ترپتی ساندبھور کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اس طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قدم اٹھائے جائیں گے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے